اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کے مثبت رویے کے باوجود افغانستان سے سرحدپار دہشت گردی جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی کمانڈر کے درمیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی مثبت کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ جنرل جوزف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے لیے کسی بھی ملک سے زیادہ اہم ہے، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
Tag Archives: roznama khabrain
شیخ رشید اور فضل الرحمن ایک ساتھ، تصویر نے تہلکہ مچا دیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کئی جلسوں میں ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برساتے ہیں اور ایک دوسرے کے خوب مخالف سمجھے جاتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر ان دونوں کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو گئی ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ تصویر ایک طیارے میں بنائی گئی ہے جس کا اندازہ طیارے کا دروازہ اور اس کے ساتھ ہی سرخ رنگ میں لکھے لفظ ”Exit“ (باہر جانے کا راستہ)سے ہوتا ہے۔ شیخ رشید اور مولانا فضل الرحمان دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ہاتھ میں موبائل فون پکڑ رکھا ہے جبکہ شیخ رشید بھی اسی موبائل فون کی سکرین پر دیکھ رہے ہیں۔ اب ان دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے اور یہ تصویر کب کی ہے؟ یہ تفصیلات تو معلوم نہیں ہو سکیں مگر دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ضرور بے چینی اور تجسس میں مبتلا ہیں اور سب ہی یہ جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ آخر یہ تصویر پرانی ہے یا پھر حال ہی میں لی گئی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تصویر ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال کے دوران ہی لی گئی ہے تو پھر اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں لیکن اگر یہ پرانی ہے تو پھر کئی انتہائی سخت سیاسی مخالفین کی ایسی بہت سی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں اور اس پر زیادہ حیرانی یا تجسس والی بھی کوئی بات نہیں ہے۔