Tag Archives: sibi

سبی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ،2اہلکار شہید ،3زخمی شہادتوں میں اضافہ کا خدشہ

سبی(ویب ڈیسک) سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا  جب کہ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف سی کی بلوچستان میں امن کےقیام میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔