Tag Archives: VIOLENCE

فیس بُک پر دھمکی کے فوری بعد معروف رقاصہ کا عبرتناک انجام

ہریانہ ( خصوصی رپورٹ ) بھارتی ریاست ہریانہ کی معروف رقاصہ ہرشیتا داہیا کو چند نامعلوم افراد نے ان ہی کی کار میں گولیاں مارکرقتل کردیا۔بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ڈانسر ہرشیتا داہیا گزشتہ روزچمارا گاو¿ں میں ایک پروگرام میں شرکت کرکے اپنی کار میں واپس لوٹ رہی تھیں کہ چند نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی روکی اور ہرشیتا کے علاوہ باقی تمام لوگوں کو کار سے باہر آنے کا حکم دیا، جب تمام لوگ باہر آگئے تو انہوں نے ہرشیتا پرگولیاں چلادیں اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ہرشیتا کے ساتھ موجود افراد نےاس واقعے کی اطلاع پولیس کودی، پولیس کا کہنا ہے کہ ہرشیتا کو 6 گولیاں لگیں اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہرشیتانے اپنی موت سے 2 گھنٹے قبل فیس بک پر براہ راست انہیں مارنے کی دھمکیاں ملنے کی اطلاع دی تھی اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی دھمکی سے نہیں ڈرتیں۔

باپ کا 13سالہ بیٹی کیساتھ شرمناک اقدام

لاہور (خصوصی رپورٹ) چک نمبر 313 ٹی ڈی اے میں باپ نے 13سالہ بیٹی کو 70سالہ بوڑھے کے ہاتھوں فروخت کر دیا۔ چچا کی اطلاع پر پولیس چوبارہ نے بروقت کارروائی کر کے بچی کو بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمد نے اپنے سگے بھائی خان محمد اور 70سالہ بوڑھے خادم حسین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف تھانہ چوبارہ میں درخواست دی کہ میرے بھائی نے اپنی 13سالہ بیٹی کو سوا 4لاکھ روپے میں فروخت کر دیا ہے جبکہ خدابخش نے معاملہ طے کروانے کا معاوضہ 25ہزار روپے مقرر کیا ہے۔ غلام محمد کی درخواست پر چوبارہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نکاح روک دیا۔ نکاح خواں نے بھی لڑکی کے کم عمر ہونے کی وجہ سے نکاح کا اندراج کرنے سے انکار کر دیا۔ خان محمد نے قبل ازیں اسی بیٹی کو اکبر نامی شخص کے ہاتھوں سوا تین لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا اور رقم لینے کے باوجود رشتہ دینے سے انکاری ہو گیا تھا جس کا معاملہ تھانہ چوبارہ میں پہنچا‘ جس پر معززین علاقہ نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔