Tag Archives: zardari

حکومت کے خاتمے بارے زرداری کا بڑا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی رہے اور جمہوری سفر جا ری رہے مگر یہ ہمیں مجبورکررہے ہیں کہ ہم جمہوریت کا سفر پورانہ کریں، جب چاہوں میں انہیں اقتدار سے الگ کر سکتا ہوں اور مجھے ذرا دیر نہیں لگے گی ، اس ملک کو صرف جاتی امرا سے خطرہ ہے اور یہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک میں ہوں اس ملک کو کمزور نہیں ہونے دوں گا۔ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یاد ہیں وہ پھول جو میرے خلاف چھوٹے میاں صاحب جھڑتے تھے،  میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ حکومت مدت پوری کرے ، لیکن میں انہیں یہ بتا دوں کہ میں جب چاہوں انہیں نکال سکتا ہوں ،  آمروں کی نشانیوں کا آج بھی ہم مقابلہ کر رہے ہیں ، اس ملک جنرل ضیاءالحق اور اس کی باقیات نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے مجیب الرحمان بنایا جارہا ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا واسطہ پاکستان سے نہیں بلکہ ان کا واسطہ صرف جاتی امرا سے ہے، میں انہیں بتا دوں کہ ہمارا جینا ، مرنا صرف اور صرف پاکستان ہے اور یہ ملک ہے تو ہم بھی ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  اگر میری آنکھوں سے آنسو نکلتے ہیں تو وہ پاکستان کی خاطر نکلتے ہیں اور میرا دل بھی صرف اپنی دھرتی کے لئے دکھتا ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کانعرہ لگایاجبکہ انہوں نے ملک کو مقروض کردیاہے،میں ساری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ماڈل ٹاﺅن اور زینب کو انصاف دلا کر دم لیں گے۔

مجھ میں ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہو گئی ہے، آصف زرداری

میرپورخاص(ویب ڈیسک) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کے اندر ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے۔میرپور خاص میں شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ بھٹو خاندان سے ہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ان کے اندر پیپلز پارٹی کے مرحوم قائد ذوالفقار علی بھٹو کی روح داخل ہوگئی ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ تمام مظلوموں کو ان کی حقوق دلوائیں گے اور یہی ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تھر میں بجلی کا کارخانہ لگ رہا ہے، ایئرپورٹ بن رہا ہے، آج تک غریب عوام کو جو کچھ بھی دیا پیپلز پارٹی نے دیا اور جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کر کے دکھائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ بھی مراد علی شاہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے۔خطاب سے قبل آصف علی زرداری نے پارٹی کے دیگر قائدین کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان میں نااہل حکمران حکومت کر رہے تھے، انہیں جس مقصد کے لیے حکومت میں لایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دوستوں کی صنعتیں لگتی گئیں۔

 

پیٹھ میں چھڑا گھونپنے والوں کا ساتھ نہیں دینگے ،دہرا انصاف نہیں چلے گا ،زرداری

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں اب دہرا انصاف نہیں چلے گا اگر اب کسی کو این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔بے نظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی کے موقع پرگڑھی خدابخش میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہمیں صبرسکھاتا ہے مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگرآپ میں برداشت کی ہمت نہیں، سارے آر اوکے بنائے ہوئے لیڈرزہیں،انڈوں سے گندے بچے نکل رہے ہیں جو آپ کے خلاف کام کرتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ جس طرح آپ کوہم سے ایشوزہیں ہمیں بھی آپ سے ایشوزہیں آپ نے ہمیشہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے آج بھی آپ کوشش کررہے ہیں کہ کوئی این آر او مل جائے لیکن کسی نے این آر او دینے کی کوشش کی تو مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ہےاورسازش اب تک جاری ہے لیکن مجھے پارٹی کوسنبھال کرچلانا ہے، تاریخ میں مجھ جیسے بہت لیڈرآئیں گے اورجائیں گے مگرنام بھٹوکا رہے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ آج 10 سال ہوئےہیں لگتا ہے کل بےنظیرہم سے رخصت ہوئی ہیں آج برسی کے موقع پر اپنی بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ آیا ہوں،بلاول،بختاور اورآصفہ قوم کے بچے ہیں اور میں ہر ورکر کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں، میرا ایک ورکر زخمی یاشہید ہوتا ہے تو دل روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیرجیسی لیڈر صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیامیں کوئی نہیں، میں نےبےنظیرجیسا بہادر کوئی مرد بھی نہیں دیکھا۔

نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ،آصف زرداری

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور میں پارٹی رہنماﺅں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کا حال افغانستان، عراق اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے، نوازشریف بھی ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہی پائے گا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اپنی ذات اور خاندان کی خاطر ملکی سلامتی کو داﺅ پر لگار ہے ہیں وہ خود تو ملک تباہ کرکے ماضی کی طرح بیرون ملک بھاگ جائیں گے لیکن ہم نے پاکستان میں ہی رہنا ہے ہم نوازشریف کو ملک کے ساتھ یہ کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔

آصف علی زرداری کے قتل کا منصوبہ بے نقاب

کراچی، لاہور (اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ شریف برادران نے 1990 ءمیں حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا۔ گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے بلاول ہاو¿س میں پارٹی کے رہنماو¿ں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور انہیں سخت محنت کرنے کو کہا جیسا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔ اجلاس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے زور دیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے اسے مسترد کردیا۔ تاہم آصف علی زرداری نے بلاول ہاو¿س کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مزید چلا جائے، وہ بہت جلد رنگ بدلتے ہیں، جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ سے تعاون چاہتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو آپ کو نظر انداز کرتے ہیں۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں پر یہ واضح کیا کہ وہ 2018 ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کی باتیں بھول جائیں، اگلے انتخابات کے بعد ہم مضبوط ہوں گے۔

نواز شریف بے قصور یا قصور وار ،زرداری نے دل کی بات کہہ دی

پشاور( صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکلا جب انہیں شک ہے اور اگر وہ بے قصور تھے تو کیوں نکلے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگائی جائے، ملک معاشی لحاظ سے کمزور ہو رہا ہے تو کوئی تو ذمے دار ہوگا، جب بھی مسلم لیگ کو حکومت ملی اس نے ملک کو کنگال کیا، مسلم لیگ (ن) نے قرضہ بہت بڑھایا ہے جسے اتارنا بھی ہے، پیپلزپارٹی جب بھی حکومت میں آئی ایکسپورٹ اور فنانس بڑھی اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کاخزانہ بھرا۔ ہمارے دورمیں دنیا میں معاشی بحران تھا، اب ایسا نہیں، پچھلے چار سال میں نوازشریف نے کچھ نہیں کیا، لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی الیکشن ہوئے تو لوگوں کو روزگار ملا، ضمنی انتخاب میں میاں صاحب کے حلقے میں مریم نوازگئیں تو راتوں رات کام ہوگئے۔ ہمارے دورمیں ایک جج صاحب ٹکر میں تھے، گیلانی کو گھربھیج دیا تھا، ہمارے دور میں وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا تو اقتدار کی منتقلی آرام سے ہوگئی تھی اور ہم نے کوئی جلوس نہیں نکالا، ہم نے یوسف رضا گیلانی کو احتجاج کے لیے بھی نہیں کہا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو جب بھی حکومت ملی پاکستان کو کنگال بنایا پی پی کی جب بھی حکومت آئی ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط کیا معاشی لحاظ سے کمزور ہو رہے ہیں کوئی تو ذمہ دار ہو گا اب وفاقی حکومت کو الیکشن قریب آنے پر یاد آرہا ہے کہ لوگوں کو سولر سسٹم گیس اور ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے میں خوش ہوں کہ دو چار ضمنی انتخابات آجائیں تا کہ غریبوں کو سہولیات ملیں لاہور این اے 120میاں نواز شریف کا حلقہ تھا وہاں چار سال میں کوئی کام نہیں ہوا جیسے الیکشن قریب آیا تو مریم نواز وہاں پہنچیں اور راتوں رات غریبوں کو راستہ اور نوکریاں ملیں این اے 4میں ہمیں اچھے نتائج کی امید ہے انہوں نے ہمارے 11ہزار لوگوں کو نوکری سے نکال دیا تھا وہ نوکریاں ہم نے ہائیکورٹ میں لڑ کر ان سے واپس لی ہیں پی پی کا ہمیشہ یہ منشور رہا ہے روٹی، کپڑا اور مکان ہم جب بھی حکومت میں آتے ہیں لوگوں کو نوکریاں دیتے ہیں ان سے لیتے نہیں ہیں ہمارا وعدہ ہے کہ اگر اللہ تعالی نے ہمیں دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ وہی کریں گے جو پہلے کیا ہے ہم دوبارہ نوکریاں دیں گے بی بی کاز کو بڑھائیں گے اگر اللہ نے چاہا تو فاٹا کو کے پی کے کے ساتھ ملا کر اسے ایک صوبہ بنائیں گے جب وہاں رٹ ہو جائے گی تو خانہ جنگی بھی کم ہو جائے گی کے پی کے کے لیے ایک خاص پیکج بنایا جائے گا جب تک یہاں کے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملتا اسے کوئی بھی غافل بنا سکتا ہے میں گزشتہ روز پرویز خٹک سے گاﺅں میں تھا وہاں نیا پاکستان تو نظر نہیں آیا البتہ کچرے کے ڈھیر ضرور نظر آئے کپتان کی نظر میں سب سے اچھا انسان پرویز خٹک ہے ہم نے پختونوں کو شناخت دی اس دھرتی سے پیار ہے سندھ اب تک ڈیڑھ سو میگاواٹ بجلی دے چکا ہے مگر انہوں نے ایک میگاواٹ بھی نہیں دی پہلے کہتے تھے ہم تین ماہ میں بجلی پوری کر دیں گے پچھلی دفعہ ہماری حکومت نہیں تھی ہم حکومت میں شریک تھے حکومت کسی اور کی تھی بہرحال ہم اس ذمہ داری سے ہم اپنے آپ کو مبرا نہیں کر سکتے اس دفعہ ہم لحاظ نہیں کریں گے جو ترقی کرنی ہے وہ کریں گے ہر جگہ پہنچیں گے اور لوگوں کی خدمت کریں گے ن لیگ حکومت نے بہت قرضہ لے لیا ہے جتنا قرضہ اس نے بڑھا دیا ہے اس کو کسی طرح لوٹانا بھی ہے ہمارے زمانے میں ہمیں کچھ جج صاحب ٹکر گئے تھے میرے وزیر اعظم کو انہوں نے گھر بھیج دیا تھا اس کے باوجود ہم نے صاف شفاف منتقلی کی ہم نے کوئی جلوس نہیں نکالے تھے یوسف رضا گیلانی کو احتجاج کا نہیں کہا تھا یہ ان کا طریقہ ہے یہ مری سے نکلتے ہیں جب اسلام آباد پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں لوگ کم ہیں تو رک جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں ہمیں کیوں نکالا ؟ اگر آپ کو کوئی شک تھا تو آپ نکلتے ہی کیوں ہیںاب بھی وزیر اعظم ہاﺅس خالی ہے تب بھی خالی رہتا اب وہاں بیٹھ کر ملاقاتیں کرتے رہتے ان کو جعلی مینڈیٹ ملا تھا میاں صاحب کو تو ابھی تک پتہ ہی نہیں چلا کہ کیوں سزا دی گئی۔

 

کے پی میں ہر طرف کچرا اور ڈینگی ہے، نیا پاکستان دوربین سے بھی نظر نہیں آیا

پشاور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں ہمایوں خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اپنی مگن میں مست ہیں، پشاور میں ہر طرف ڈینگی اور کچرا نظر آ رہا ہے، عمران کی نظر میں کے پی میں پرویز خٹک سب سے اچھا انسان ہے، تحریک انصاف نے سینیٹ میں ن لیگ سے اتحاد کر لیا ہے، میاں صاحب کو ابھی تک خود نہیں پتہ کہ انہیں کیوں نکالا گیا، شریف خاندان واپس آ جائے، جیلیں بھریں، جد و جہد کریں تو شاید کچھ بات بن جائے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں نواز شریف، مریم اور صفدر جیل جاتے ہیں یا نہیں، میاں صاحب کو چاہئے واپس آ کر جدوجہد کریں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے قیام سے لیکر آج تک خطرات کا سامنا ہے، قوموں کو خطرات کا سامنا ہوتا ہے، یہ کوئی ایسا ایشو نہیں، خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے بھی ملک کو چلانا ہے لیکن خزانے پر منشی بٹھایا گیا تھا، اب اس منشی کو کیا کہوں؟آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف مفرور ہے، وہ قوم کا اور ہمارا مجرم ہے، اگر وہ اتنا بہادر کمانڈو ہے تو ملک سے بھاگا کیوں ہے؟ پرویز مشرف اتنا بہادر اور کمانڈو ہے تو واپس آ کر کیسز کا سامنا کرے۔

آصف زرداری نے عمران اور نواز شریف کو اداکار قرار دیدیا،اہم انکشافات بھی کر ڈالے

پشاور(آئی این پی‘ این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب اب تک پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، میاں صاحب آپ ہماری وجہ سے نہیں نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے ،اگر آپ کو نہیں پتہ تھا تو نکلے کیوں گھر بیٹھ جاتے اور وزیراعظم ہاﺅس خالی نہ کرتے ،اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو کرے گا کیا ، ان سے ڈینگی نہیں سنبھالا جاتا ،یہ نیا پاکستان تو کیا نیا کے پی کے بھی نہ بنا سکے، قوموں کی زندگی میں ایسے فنکار آتے ہیں جیسے عمران خان صاب یا میاں نوازشریف ہیں ،قوموں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بچا کر رکھنا چاہیے ، جب میں صدر تھا تو میں نے فاٹا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گورنر لگایا تھا جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا۔منگل کو پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں ایسے فنکار آتے ہیں جیسے عمران خان صاب یا میاں نوازشریف ہیں ،قوموں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بچا کر رکھنا چاہیے ، قوموں کی زندگی میں چار یا پانچ سال اہمیت نہیں رکھتے ، قومیں ہزاروں سال چلتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میں صدر تھا تو میں نے فاٹا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گورنر لگایا تھا جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا تھا ، ہمارے دور میں فاٹا کےلئے قانون بنائے گئے جو کہ نافذ بھی ہوئے ، ہماری حکومت آتے ہی فاٹا کا مسئلہ حل ہوگا،ہمارا ایجنڈا فاٹا کو خیبرپختونخوا سے ملانا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو روزگار دینے کی بات کی ہے ، روزگار چھیننے کی بات نہیں کی گئی ، ہمارے دور حکومت میں لگائے گئے افراد کو حکومت نے نکال دیا جس پر ہم عدالت میں گئے اور عدالت نے ان سب افراد کو بحال کردیا ، یہ بات پی پی پی کی شناخت رہی ہے کہ ہم روزگار دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان بیچ دیتے ، میاں صاحب اب تک پوچھ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، میاں صاحب آپ ہماری وجہ سے نہیں نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے، اگر آپ کو نہیں پتہ تھا تو نکلے کیوں گھر بیٹھ جاتے اور وزیراعظم ہاﺅس خالی نہ کرتے، ہم نے تو آپ کو نہیں نکالا۔ آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان بیچارے معصوم کرکٹر ہیں، وہ روزانہ ٹی وی پہ اپنی آواز اور تصویر دیکھنے کے شوق میں پھنس گئے، اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو کرے گا کیا، ان سے ڈینگی نہیں سنبھالا جاتا، یہ نیا پاکستان تو کیا نیا کے پی کے بھی نہ بنا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور میاں صاحب آپ حکومت نہیں چلا سکیں گے اسی لئے ہم چھوڑ کر چلے گئے، اگر ہم پہلے ہی پھڈا ڈال دیتے تو آپ کہتے کہ ہمیں چلنے نہیں دیا گیا، ہم نے حکومت بننے دی مگر آپ سے چلائی نہیں گئی۔ کے پی کے میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے اس میں پوری کوشش کریں، وفاقی حکومت سے ٹرانسفارمرز اور صوبائی حکومت سے شمسی توانائی کے بلب پر مقابلہ ہے ۔آصف زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی کے میں ایسے ایمان والے موجود ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ، شہید رانی کے ساتھ ، آپ کے ساتھ اور اس فقیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قوم کو نواز شریف اور عمران خان سے ہوشیار رہنا چاہئے،آصف علی زرداری

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا پی پی کی سیاست کا مرکز بن گیا۔ آصف زرداری پشاور پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پشاور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو نواز شریف اور عمران خان سے ہوشیار رہنا چاہئے، فاٹا کو خیبر پختونخوا سے ملانا ہے، لوگوں کو روزگار دینا پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو کریں گے کیا؟ کے پی میں نیا پاکستان تو دے نہیں سکے۔ آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو روزگار دینے کی بات کی، عمرن خان بیچارا ایک معصوم کرکٹر ہے، اس کو وزیر اعظم بننے کی سوچ دے دی گئی ہے مگر یہ اس کے بس کی بات نہیں۔آصف زرداری نے اعلان کیا کہ ضمنی الیکشن میں کارکن پوری جان لڑائیں، کارکن ہمارے ساتھ ہیں، ہم انشاءاللہ الیکشن جیتیں گے۔

عمران خان کے خواب چکنا چور ، آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرکے حمایت حاصل کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوںکے بعد آصف علی زرداری نے خود خورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی کی قیادت پر عزم ہے کہ اس معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر کے اس تحریک کو ناکام بنایا جائے گا ۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے رابطوں سے قبل سید خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔