Tag Archives: zeba-bakhtiar

زیبا بختیارکل اپنی 54ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ زیبا بختیار کل اپنی 54ویں سالگرہ منائیں گی ۔ زیبا بختیار 1953 ءکو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی پر پیش کیے جانے والا ڈرامہ سیریل ”انارکلی “سے کیاجس میں ان کو مرکزی کردار دیا گیا تھا ۔زیبا بختیار کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار رندھیر کپور نے انہیں اپنی فلم ”حنا “میں کاسٹ کیا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔بعد ازاں ہدایتکار سید نور نے زیبا بختیار کو اپنی فلم ”سرگم “میں ہیروئن کے لئے کاسٹ کیا جس میں انکے مد مقابل عدنان سمیع ہیرو تھے۔ اور پھر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی محبت پروان چڑھنے لگی اور بعد ازاں دونوں نے شادی کر لی لیکن بعض وجوہات کی بناءپر جوڑی برقرار نہ رہ سکی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی ۔ آج کل زیبا بختیار کا بیٹا اذان میوزک ڈائریکٹر بن کر اپنی والدہ کے ساتھ فلموں میں ان کی معاونت کر رہا ہے ۔ زیبا بختیار سابق اٹارنی جنرل یحی بختیار (مرحوم ) کی بیٹی ہیں ۔