تازہ تر ین

نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کار….سپریم کورٹ نیب پر برس پڑی

اسلام آباد (ویب ڈسک )سپریم کورٹ نے نیب کے پلی بارگین کے قانون پر حکومتی موقف طلب کر لیا،سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے کہاہے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کا سہولت کاربنا ہوا ہے، نیب کرپشن کرلو اور کرالو کا اشتہارکیوں شائع نہیں کرادیتا، ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب میں رقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک نائب قاصد کو ڈھائی سو روپے رشوت لینے پرجیل بھیج دیا جاتا ہے جبکہ ڈھائی کروڑ روپے رشوت لینے والے کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیب پراسکیوٹر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رقم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نیب نے نہیں بنایا۔ نیب نے بڑے ملزم کو پکڑا تو میڈیا نے چالیس ارب کا ڈھول پیٹنا شروع کر دیا جبکہ چالیس ارب پورے صوبہ بلوچستان کا بجٹ نہیں ہے۔نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب نے رقوم کی رضاکارانہ واپسی کا قانون نہیں بنایا جس پرسپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب پلی بارگین کے قانون کا غلط استعمال کررہاہے جبکہ میڈیا سے شکوے عدالت سے باہر کئے جائیں۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی وی آر کا جائزہ لے رہی ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے رقم کی رضاکارانہ واپسی کے قانون پر ایک ہفتہ میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain