تازہ تر ین

امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن لاس ویگس میں دورے کے دوران کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن کو انفیکشن کے سبب بے آرامی سمیت معمولی علامات کا سامنا ہے۔

پریس سیکریٹری کیرین ژاں-پیئری کے مطابق صدر بائیڈن آئسولیشن کی غرض سے ڈیلاویئر میں اپنی رہائش گا چلے جائیں گے اور اس دوران اپنے فرائض وہیں سے انجام دیں گے۔

امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر کیون او کونر کا ایک نوٹ میں کہنا تھا کہ 81 سالہ بائیڈن دوپہر کے وقت تنفس کی اوپری علامات کے ساتھ لایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی صدر کو اینٹی وائرل دوابتائی گئی جس کی پہلی خوراک دے دی گئی ہے۔

جو بائیڈن کو لاس ویگاس میں بدھ کے روز یونیڈوس یو ایس تقریب سے نومبر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ہسپانوی ووٹرز کی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ تاہم، وہ خطاب کیے بغیر ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے وہ ڈیلویئر جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain