Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لبنان، شام اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے انخلا نہیں کریں گے:اسرائیلی وزیرِ دفاع
    • انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری
    • کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے میسی سے اظہار یکجہتی کیا
    • زاوی ہرنینڈز نیدرلینڈز کےنئے فٹبال کوچ مقرر
    • رسل ویسٹ بروک کا این بی اے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • چین کی میگلیو ٹرین نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، صرف 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
    • جولائی 2026دنیا کا ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ قرار
    • کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 265 ہوگئی، 496 افراد تاحال لاپتا
    • ٹرمپ کا اعلان، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی
    • پاکستان نے بھارت کے خلاف باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کیس میں کامیابی حاصل کرلی
    • دنیا بھر میں لاکھوں افراد آج نایاب سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے
    • سابق کرکٹر عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ جاوید پیاگھرسدھار گی
    • پاکستانی شوٹرز کا شاندار کارنامہ، برٹش اوپن میں 13 تمغے جیت لیے، 7 طلائی تمغے شامل
    • بابر اعظم دو سال بعد دوبارہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہو گئے۔
    • پاکستان کے محمد زبیر ٹیکن 8 کے عالمی چیمپئن بن گئے
    • خواجہ آصف: امریکا اور ایران ممکنہ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
    • پاکستان ویمنز نےایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں جنوبی کوریا کو 72-23 سے شکست دے دی
    • مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے، فلسطینی صحافی سمیت 3 افراد گرفتار
    • پاکستانی طالبہ پری وش حکیم نے ایشین سائنس کیمپ میں سلور میڈل جیت لیا
    • ٹرمپ: میں ایران پر اعتماد نہیں کرتا، انہوں نے مجھ سے مسلسل جھوٹ بولا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنات سے باتیں کرنے والی ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا سے شادی کرلی

    By Khabrain Newsاگست 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوسلو: ناروے کے شاہی خاندان کی باغی شہزادی 52 سالہ مارتھا لوئیس نے اپنے روحانی پیشوا ڈیرک ویریٹ سے ساحل کے کنارے واقع ایک ہوٹل میں شادی کریں گی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے عجیب و غریب خیالات اور طرز زندگی کے باعث مارتھا لوئیس نے شاہی خاندان سے دستبردار ہوگئی تھیں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک روحانی شخصیت ہیں اور جنات اور فرشتوں سے باتیں کرتی ہیں۔

    حالانکہ وہ ناروے میں تخت کے حقداروں کی قطار میں چوتھے نمبر پر تھیں۔ ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہاکون اس وقت ناروے کے ولی عہد ہیں اور کنگ ہیرالڈ کی موت کی صورت میں ملک کے نئے بادشاہ بنیں گے۔

    ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس جنات اور فرشتوں سے ہونے والی گفتگو اور اپنے روحانی سفر پر کتب بھی لکھی ہیں۔ ان کی پہلی شادی نارویجن مصنف ایری بیہن سے ہوئی تھی اور ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔

    تاہم دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان شوہر نے طلاق کے 3 سال بعد خودکشی کر لی تھی۔

    مارتھا لوئیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جون 2020 میں منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں بہت روحانی ہوں اور ایک ایسے شخص کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے جو اس بات کو قبول کرلے۔

    گزشتہ روز ساحل کے قریب ایک ہوٹل میں یہ دونوں خود ساختہ روحانی شخصیات نے شادی کرلی جس میں 300 کے قریب عقیدت مندوں اور پیروکاروں نے شرکت بھی کی۔

    56 سالہ مارتھا لوئیس نے دوسری شادی 49 سالہ ڈیرک ویریٹ نامی امریکی شخص سے کی ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے قبضے میں بدروحیں ہیں اور ان کا رابطہ آسمانی مخلوق کے ساتھ ہے اور وہ خود ایک قدیم مذہب شمن کی چھٹی نسل کا سربراہ کہتے ہیں۔

    کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیرک ویریٹ قیمتی سونے کے تمغے بیچتا ہے جن کے بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ دکھ، بیماری اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھتے ہیں اور جانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

    شہزادی مارتھا لوئیس کے شہور ڈیرک ویریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے جنم میں فرعون تھے اور مارتھا کوئیس ان کی بیوی تھیں اور آج ہم نے شادی کرکے اپنے سابق منتوں کی تجدید کی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈیرک ویریٹ کے کو اپنا روحانی رہنما ماننے والوں میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات گیوینتھ پیلٹرو اور انتونیو بینڈراس سمیت متعدد بزنس مین اور طاقتور شخصیات شامل ہیں۔

    ناروے میں اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس جوڑے کو ان کے سنکی پن کی وجہ سے عجیب و غریب جوڑا قرار دیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مارتھا لوئیس نے نومبر 2022 میں اپنے شاہی فرائض سے دستبردار ہوئی تھیں تاہم انھوں نے اپنا لقب اپنے پاس اس شرط پر رکھا تھا کہ وہ لقب کو تجارت اور تشہیر کے لیے استعمال نہیں کریں گی۔

    تاہم شہزادی نے کئی بار اس کی خلاف ورزی کی۔ حال ہی میں اس جوڑے نے اپنا ایک برانڈ متعارف کرایا جس پر شہزادی کا لیبل لکھا ہوا تھا۔

    ناروے کے معروف مورض اور شاہی ماہر نے اپنی ایک تحریر میں بادشاہ ہیرالڈ سے گزارش کی کہ اب جب کہ شہزادی کئی بار شرط کو توڑ چکی ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ مارتھا لوئیس سے شہزادی کا لقب چھین لیا جائے۔

    دریں اثناء 87 سالہ شہنشاہ ہیرالڈ جنہوں نے برسوں تک ایک عام خاتوں ملکہ سونجا سے شادی کی اجازت کے لیے اپنے والدین سے جدوجہد کی تھی نے اپنے نئے داماد کے بارے میں بہت کم بات کی اوراسے صرف ایک “ثقافتی تضاد” قرار دیا تاہم انھوں نے ویریٹ کی ایک زبردست شخص اور بہت پُر مزاح ہونے کی تعریف بھی کی۔

    شہزادی کی منگنی کی خبر پر بادشاہ ہیرالڈ نے نومبر 2022 میں کہا تھا کہ بعض باتوں پر ہم نے اختلاف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.