Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
    • جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
    • AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
    • برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
    • غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
    • بچوں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق، تحفظ اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے:سنیٹر روبینہ خالد
    • محمد ہا شم چھینہ کی جانب سے کرپشن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات 800افراد زخمی
    • پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری کردیئے
    • پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے کلاسرومز بحالی کا فیصلہ’ الگ بجٹ جاری
    • توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوعمر قید بامشقت کی سزا سنا
    • یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر میں5Gسمارٹ فونز کے استعمال کے فروغ کیلئے Xiaomiکیساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔
    • منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا
    • وزیراعلیٰ سندھ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق
    • بابائے صحافت مولاناظفرعلی خان کی70ویں برسی 27 نومبر کو منائی جائیگی
    • عمران مجرم نہیں تو بلاول اپنے والد صدر پاکستان سے ان کے معافی نامے پردستخط کروا کر رہائی دلائیں: عابد شیر علی
    • خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا نوٹس
    • آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اسرائیلی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے
    • پنجاب حکومت’ سرکاری سکولوں کیلئے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری
    • پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خدشہ، چینی کمپنی سے الگ کرنے کیلئے بل منظور

    By Khabrain Newsمارچ 13, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

      واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے چینی ٹیک کمپنی بائٹ ڈینس کو ٹک ٹاک الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بل منظور کرلیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ دوسری صورت میں سوشل ویڈیو ایپ پر امریکا میں پابندی ہوگی۔

    سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں مذکورہ بل 65 کے مقابلے میں 352 ارکان کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا ۔

    بل کو امریکی شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے فارن ایڈورسری کنٹرولڈ اپیلیکیشن ایکٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس بل کو ایوان کے رکن مائیک گیلگھیر، آر ویس اور راجا کرشنامورتھی نے 5 مارچ کو چینی کمیونسٹ پارٹی پر ایوان کی سلیکٹ کمیٹی میں پیش کیا تھا اور دو روز بعد توانائی اور تجارت کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کرلیا تھا۔

    ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے بل میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرے سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ اس کا کنٹرول مخالف بیرونی ملک کے پاس ہے۔

    مذکورہ بل اب امریکی سینیٹ میں پیش ہوگا جہاں سینیٹرز اس قانون سازی کے حوالے سے تقسیم ہیں، اس کے علاوہ وفاقی سطح پر اور ریاستی سربراہی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی کوششیں روک دی جاچکی ہیں۔

    ٹک ٹاک کے ترجمان نے بل کی منظوری کے بعد ردعمل میں کہا کہ یہ عمل خفیہ ہے اور بل کو صرف پابندی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، ہمیں امید ہے کہ سینیٹ حقائق کا جائزہ لے گی، اس کے نتائج پرکھے گی اور معیشت پر اثرات بھی دیکھے گی کیونکہ ہماری خدمات سے استفادہ کرنے والے ایک کروڑ 70 لاکھ امریکیوں کے علاوہ 70 لاکھ چھوٹے کاروبار بھی منسلک ہیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے رواں برس فروری میں ٹک ٹاک میں اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا اور وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر بل منظور ہوگیا تو وہ اس پر دستخط کرلیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کی سیکریٹری کیرین جین پیری تسلیم کرچکی ہیں کہ وائٹ ہاؤس اس قانون سازی  پر ٹیکنیکل تعاون فراہم کر رہا ہے اور 6 مارچ کو پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ کہ قانونی معاملہ ہے اور اس وقت کانگریس کے پاس جاسکتا ہے پھر وہاں سے دستخط کے لیے صدر کے پاس آئے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.