دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز سرفہرست ہیں، ڈیوڈ وارنر 9 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈی کوک 5 درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے بابراعظم 57 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 15ویں نمبر پر آ گئے، ریلی روسو 30 درجے ترقی کے ساتھ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے، باﺅلرز میں ٹرینٹ بولٹ نے سنیل نارائن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس میں کمی ہوئی ہے تاہم وہ 119 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر ہے، بلے بازوں میں ڈی ویلیئرز پہلے اور کوہلی دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 386 رنز بنا کر 9 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین تیسرے نمبر پر آ گئے، ڈی کوک کینگروز کے خلاف سیریز میں 300 سے زائد رنز بنا کر 5 درجے بہتری پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے بابراعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل تین سنچریاں بنا کر 57 درجے ترقی پاتے ہوئے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، سنیل نارائن تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔، عمران طاہر ترقی پاتے ہوئے تیسرے، عادل رشید ساتویں، مشرفی نویں اور محمدنبی دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ شکیب الحسن دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر برقرار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- بیان بازی بند کام پر توجہ دیں شہباز شریف کی وفاقی وزراء کو ہدایت
- بانی پی ٹی آئی کا دونوں اپوزیشن لیڈرز پر مکمل اعتماد کا اظہار سیاسی اتحاد کو مزید وسعت دینے دینے کی ہدایت
- مریم نواز کا راولپنڈی میں فقیدلمثال استقبال منوں پھول نچھاور لیپ ٹاپ ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
- راولپنڈی:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف استقبال کرنے والوں کے نعروں کا جواب دے رہی ہیں
- اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ملاقات کر رہے ہیں۔
- آئی ایم ایف اجلاس’ پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا امکان
- ہیروئن سمگلنگ کا الزام ‘ مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی
- پشاورپولیس نے اسٹریٹ فائٹر کے خلاف آپریشن اسٹریٹ فائٹ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک اسنیچرز کو ہلاک
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
