Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محکمہ لیبر حکام کی ملی بھگت رجسٹرڈ فیکٹریوں کمپنیوں میں ہنر مند مزدور ملازمین کیٹیگری تبدیل تنخواہوں سے کٹوتی کا انکشاف
    • جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
    • AIکمپنی کا بڑا کمال ایک ہی دن میں ہزاروں ملازمین کروڑ پتی بن گئے
    • برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں
    • غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن متعدد اسپیڈ بریکرز ختم کر دیے گئے
    • بچوں کا عالمی دن ہمیں ان کے حقوق، تحفظ اور روشن مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے:سنیٹر روبینہ خالد
    • محمد ہا شم چھینہ کی جانب سے کرپشن مافیا کیخلاف بڑا ایکشن
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1556ٹریفک حادثات 800افراد زخمی
    • پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری کردیئے
    • پنجاب حکومت کا سرکاری سکولوں میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کیلئے کلاسرومز بحالی کا فیصلہ’ الگ بجٹ جاری
    • توہین مذہب کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوعمر قید بامشقت کی سزا سنا
    • یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ملک بھر میں5Gسمارٹ فونز کے استعمال کے فروغ کیلئے Xiaomiکیساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔
    • منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ گیا
    • وزیراعلیٰ سندھ سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق
    • بابائے صحافت مولاناظفرعلی خان کی70ویں برسی 27 نومبر کو منائی جائیگی
    • عمران مجرم نہیں تو بلاول اپنے والد صدر پاکستان سے ان کے معافی نامے پردستخط کروا کر رہائی دلائیں: عابد شیر علی
    • خاتون پر شوہر کے تشدد اور بال کاٹنے کے واقعہ پر سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا نوٹس
    • آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اسرائیلی ادارے سے تعلقات منقطع کر لئے
    • پنجاب حکومت’ سرکاری سکولوں کیلئے نان ڈویلپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے جاری
    • پنجاب حکومت کی محکمہ سکول ایجوکیشن کو نارتھ پنجاب ‘سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں تقسیم کرنیکی تجویز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کیا پنجاب فارسی زبان کا لفظ ہے؟

    By Daily Khabrainمئی 4, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ازھر منیر….فرینکلی سپیکنگ
    پنجاب کے بارے میں کچھ لوگوں کا یہ دعویٰ…. دعویٰ کیا‘ تکا ہے کہ یہ فارسی زبان کا لفظ ہے اور یہ کہ حریت پسندوں کی اس سرزمین کو یہ نام ایرانیوں نے دیا ہے۔ اور اس کیلئے ان کے پاس دلیل کیا ہے؟
    دلیل تو خیر کوئی نہیں‘ بس ایک تکا ہے کہ چونکہ پنج فارسی میں پانچ (5)کو کہتے ہیں اور آب کا مطلب ہے: پانی۔ اور پنجاب کا مطلب ہے: پانچ پانی…. پانچ دریا۔ یوں یہ لفظ فارسی سے مستعار لیا گیا ہو گا اور یہ کہ سرفروشوں کی اس سرزمین پنجاب کو یہ نام ایرانیوں نے دیا ہو گا اور اس سے پنجابی کا لفظ بنا یعنی اس علاقے کے بہادر اور حریت پسند باشندے اور ان کی زبان۔ ان لوگوں کا دعویٰ…. دعویٰ کیا‘ تکا یہ ہے۔
    اور حقیقت کیا ہے؟
    حقیقت یہ ہے کہ پنجاب نہ تو فارسی زبان کا لفظ ہے‘ نہ ہی اس سے مستعار لیا گیا ہے اور نہ حریت پسندوں کی اس دھرتی کو یہ نام ایرانیوں نے دیا ہے بلکہ یہ سنسکرت کا لفظ ہے جو پنجاب کی PARENT LANGUAGE (ماں زبان) ہے۔ (پنجابی کے علاوہ یہ کئی اور زبانوں اردو‘ ہندی‘ سندھی‘ کشمیری‘ اڑیا اور بنگالی کی بھی ماں زبان ہے۔) اور جس میں اس کا مطلب ہے: پانچ دریا۔ یوں یہ لفظ ایران سے درآمدشدہ یا فارسی سے مستعار لیا گیا نہیں بلکہ مقامی ہے۔ اس سلسلے میں حوالے بہت سے ہیں‘ تاہم طوالت سے بچنے کیلئے ان میں سے فقط دو حوالوں پر اکتفا کیا جاتا ہے۔
    پہلا حوالہ THE NEW COLUMBIA ENCYCLOPEDIA کا ہے جس کے مطابق:
    PUNJAB (SANSKRIT = FIVE RIVERS) HISTORIC REGION IN THE NORTH WEST OF THE INDIAN SUBCONTINENT.
    (THE NEW COLUMBIA ENCYCLOPEDIA 1975, P.2245)
    یہی بات (کہ پنجاب سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس میں اس کا مطلب ہے: پانچ دریا)
    THE WORDSWORTH ENCYCLOPEDIA نے بھی بیان کی ہے۔ انسائیکلوپیڈیاکے مطابق:
    PUNJAB (SANSKRIT, FIVE RIVERS, THE INDUS TRIBUTARIES JHELUM, CHENAB, RAVI, BEAS AND SUTLEJ)
    (THE WORDSWORTH ENCYCLOPEDIA, P-1763)
    آپ کو اس بات پہ حیرت ہوئی؟
    یقینا ہوئی ہو گی۔ اس لئے کہ ایک طویل عرصے سے تکے سے کام لیتے ہوئے ہمارے ہاں یہ ِادعا (DOGMA)دوہرایا جا رہا ہے کہ پنجاب اور پنجابی کے لفظ فارسی زبان کے ہیں اور پڑھنے سننے والے بغیر سوچے سمجھے یہ اِدعا دوہراتے ہیں۔
    حقیقت یہ ہے کہ پنجاب اور پنجابی کے الفاظ نہ تو فارسی زبان کے ہیں اور نہ اس سے ماخوذ ہیں‘ نہ اس سے مستعار لئے گئے ہیں بلکہ یہ خالصتاً مقامی لفظ ہیں۔ اس زبان کے اپنے۔ آیئے اس کی تفصیل جانیں۔
    پنج پانچ کے معنوں میں بے شک فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے لیکن یہ خود پنجابی (اور اس کے ساتھ ہندی اور سنسکرت) کا لفظ بھی ہے۔ یوں یہ پنجابی‘ ہندی‘ سنسکرت اور فارسی چاروں زبانوں کا مشترکہ لفظ ہے اور ان میں سے ہر ایک زبان میں اس کا مطلب ہے: پانچ (5) جبکہ راجہ راجیسور راﺅ اصغر کے مطابق ہندی اور سنسکرت میں ”آپ“ کا مطلب ہے: پانی۔ آب۔
    راجہ راجیسور راﺅ اصغر۔ ہندی اردو لغت۔ ص۔ 1۔ مقتدرہ قومی زبان۔ اسلام آباد)
    مولوی محمد حسین آزاد کے مطابق بھی سنسکرت میں آپ کا مطلب ہے: آب
    (مولوی محمد حسین آزاد ۔سخن دان فارس۔ صف۔ 53)
    سو ”پنچ آپ“ کا مطلب ہوا: پانچ پانی۔ پانچ دریا۔ یوں سرفروشوں کی اس سرزمین…. پنجاب کا اصل نام پنج آپ تھا جو کثرت استعمال سے پنجاب بن گیا۔ یعنی پے‘ بے میں بدل گئی۔
    لیکن کسی لفظ کے ایک حرف کی دوسرے حرف میں تبدیلی صرف اسی ایک لفظ میں نہیں ہوئی بلکہ سینکڑوں‘ ہزاروں دیگر ایسے الفاظ ہیں جن کا ایک حرف یا ایک سے زائد حروف کسی دوسرے حرف یا حروف میں بدل جاتے ہیں۔ مثلاً فارسی زبان کا لفظ ”اسپ“ بمعنی گھوڑا فارسی ہی میں اسب بھی کہلاتا ہے اور ”تپ“ کا ایک تلفظ تب بھی ہے۔ مطلب دونوں کا ایک ہی ہے۔ اسی طرح کھکھڑی کو فارسی میں ”خرپوزہ“ کہاجاتا ہے جو بگڑ کر خربوزہ بن گیا۔
    راجہ (King) کو فارسی میں ”پادشاہ“ کہتے ہیں جو پنجابی اور اردو میں آکر بادشاہ بن گیا۔ یہاں بھی پادشاہ کی پے‘ بے میں بدل گئی۔ ”شاپور“ فارسی ہی میں شابور بھی کہلاتا ہے۔
    ہندی میں ”پد“ یعنی پاﺅں کا دال‘ گاف میں بدل کر پگ بن جاتا ہے جس سے پگڈنڈی کا لفظ بنا یعنی وہ راستہ جو پیدل چلنے سے بن جاتا ہے۔ اسی طرح کجرا اور کچلا اور بدری اور بدلی میں ”ر“ اور ”لام“ آپس میں بدل جاتے ہیں۔ جبکہ اشون‘ شین کے سین میں اور نون کے جیم میں بدل جانے سے اسوج بن جاتا ہے جسے پنجابی میں اسوں کہتے ہیں۔
    اسوں ماہ ولالا ‘ دن نوں گرمی‘ راتیں پالا۔
    یعنی اسوج کا مہینہ ایسا بے قانونہ ہے کہ اس میں دن کے وقت گرمی ہوتی ہے جبکہ رات کو سردی۔
    اسی ماہ کے حوالے سے پنجابی کا ایک اور اکھان ہے:
    اسوں اس گہن تے گور خرچھاں بہن
    یعنی اسوج کے مہینے میں اس قدر شدید گرمی ہوتی ہے کہ جنگلی گدھا جو سارا سال دھوپ میں پھرتا ہے اور اس ماہ کے دوران وہ بھی چھاﺅں میں بیٹھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
    رانا اور راجہ بھی ایک ہیں جن میں نون اور جیم آپس میں بدل گئے ہیں۔
    گووند اور گوبند میں واﺅ اور بے آپس میں بدل جاتے ہیں۔
    خود پنج سنسکرت میں ”پنچ“ بھی ہے جس سے پنچایت کا لفظ بنا یعنی پانچ معتبرین کی کمیٹی اور جس کے اراکین کو بھی پنچ کہا جاتا ہے۔ جیسے: پنچوں کا فیصلہ ہے کہ …….. یہی پنچ ہندی میں پانچ کہلاتا ہے جبکہ اردو میں بھی 5 کے لئے یہی لفظ ہے۔
    ایک مثال انگریزی کی بھی پیش ہے۔
    NAB (اچانک پکڑ لینا) اصل میں NAPP تھا جس کی ڈبل پی (PP) بھی (B) میں بدل گئی جبکہ یہی NAPP کئی دیگر الفاظ میں (سنگل) P کے ساتھ بھی موجود ہے۔ مثلاً کڈنیپ KIDNAP ۔ اسی طور پنج آپ کی پے‘ بے میں بدل کر پنجاب بن گیا۔ اس کے لئے اسے ایران کا سفر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی ‘ نہ ہی ایرانیوں کو یہاں آکر حریت پسندوں کی اس سرزمین دیس پنجاب کو یہ نام دینے کی زحمت اٹھانا پڑی۔
    ہندی اور سنسکرت کا یہی آپ بمعنی پانی اور دریا برصغیر کے کئی دیگر علاقوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ خود پاکستان کے اندر بلوچستان میں بھی یہاں قلات کے نزدیک ایک ندی ہے جس کا نام ہے: سوراپ (SORAP) نعمت حیدر کے مطابق:
    Sorap means sour water (Naimat Haider, Road to predition, Daily Dawn, 5 May 2015)
    یہی آپ (پانی۔ دریا) کئی اور لفظوں میں بھی موجود ہے۔ مثلاً پنجاب کا مشہور دریا چناب (چنھاں) جس کا لفظی مطلب ہے: چاند دریا۔ ”چندر“ یعنی چاند اور ”آپ“ بمعنی دریا کے لفظوں سے مل کر بنا ہے جو چندر آپ سے چن آپ (اور پھر پے ‘ بے میں بدل کر) اب چناب کہلاتا ہے۔
    یہی آپ دوآپہ میں بھی استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب ہے: دو دریاﺅں کے درمیان کا علاقہ۔ جیسے دو آپہ رچنا (راوی اور چناب کے درمیان کا علاقہ) دوآپہ بست (بیاس اور ستلج کے درمیان کا علاقہ) دوآپہ گنگا جمنا (گنگا اور جمنا کے بیچ کا علاقہ) اور جو کثرت استعمال سے بگڑ کر دوآبہ بن گیا۔ یعنی پے‘ بے میں بدل گئی۔
    مختصراً پنجاب اور پنجابی کے لفظ ایران یا کسی اور ملک سے درآمد نہیں کئے گئے جیسا کہ تحقیق کے بجائے تکے سے کام لینے والوں کا دعویٰ ہے ۔ یعنی نہ تو یہ فارسی زبان کے ہیں‘ نہ اس سے ماخوذ ہیں‘ نہ اس سے مستعار لیے گئے ہیں اور نہ ہی سرفروشوں کی اس سرزمین اور اس کے شیر دل باسیوں اور ان کی زبان کو یہ نام ایرانیوں نے یا کسی اور غیر ملکی نے دیا ہے بلکہ یہ سوفیصد مقامی الفاظ ہیں۔ اس سرزمین اور اس کی زبان کے اپنے۔
    (کالم نگار سینئر صحافی‘ شاعر اور ادیب ہیں)
    ٭….٭….٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جی ٹی اے 6 کی لانچ نے انٹرنیٹ ٹریفک کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

      معروف کالم نگار مجید اصغر کی تصانیف کی تقریب رونمائی میں ماہر تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک خطاب کر رہے ہیں ۔

      اسلام آباد:وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.