Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان بلوچستان 24 دہشتگرد جہنم واصل میجر سمیت 4 جوان مادر وطن پر قربان
    • امریکی ‘ چینی اور روسی صدور کی جمعرات کو چین میں ملاقات متوقع
    • لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • عرب ممالک کو حوثی باغیوں سے نمٹنے کیلئے ٤ نکاتی منصوبہ تیار فرانس کا سعودیہ پر حملے بند کرنے کیلئے حوثیوں پر دباو
    • اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا
    • عبدالسید کا قرآن پاک پر امریکی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا اعلان
    • تعلیمی نظام میں شفافیت میرٹ کی بالا دستی کیلئے و تمام وسائل بروئے کار لائیگے عمیر نعیم
    • پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
    • رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کیساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
    • پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
    • موبی لنک بینک کا ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک’ کے حصص خریداری کیلئے معاہدہ
    • میرانشاہ، خاتون کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش
    • رطانیہ نے روس کی توانائی کی صنعت کو مزید دبائو میں لانے کیلئے نئی پابندیوں کا اعلان
    • بڑھتی فضائی آلودگی اورسموگ، لاہورچڑیا گھر میں جانوروں کی صحت سے متعلق حالات پر تشویش
    • سندھ ہائیکورٹ، سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ کو نوٹس جاری
    • بھارت: ٹرین میں نازیبا حرکات اور تشدد کی شکار مسلمان خاتون کا بازو کٹ گیا
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر ہو گا:رانا ثنا اللہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • بینک آف خیبرکا پشاور میں مردوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
    • صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کی بڑی وجہ خود اعتمادی

    By Daily Khabrainاکتوبر 13, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ موجودہ ٹیم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اس کی خود اعتمادی ہے ۔ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ بحیثیت کپتان جب وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں تو 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کبھی نہیں بھول سکتے جس نے انھیں اور پوری ٹیم کو نیا حوصلہ دیا تھا ¾میں ٹیم سے باہر تھا ۔ واپسی ہوئی اور مجھے کپتان بنا دیا گیا ۔ ہمارا مقابلہ دنیا کی بہترین ٹیم سے تھا ۔ پاکستانی ٹیم نے اچھا کھیل کر دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا کیے۔ درحقیقت یہی وہ موقع تھا جس نے ٹیم کے اندر نیا حوصلہ پیدا کیا اس میں خود اعتمادی آئی اور پھر اس کی کارکردگی میں بہتری آتی گئی۔مصباح الحق نے اس کا کریڈٹ اپنے تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہاکہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں اور نہ ہی سپراسٹارز ہیں لیکن ہر کھلاڑی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔اس کا ٹیم کی جیت میں حصہ ہے ۔ ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیت سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔اظہرعلی۔ اسد شفیق۔ یاسرشاہ اور سرفراز احمد یہ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر نوجوان باصلاحیت کرکٹرز بھی سامنے آئے ہیں جو آنے والے برسوں میں ٹیم کو بھرپور بنیاد فراہم کرسکیں گے۔ درحقیقت یہ ٹیم صحیح راستے پر چل رہی ہے ۔ اسے ایک بنیاد مل گئی ہے ایک طریقہ کار ملا ہے اب تمام کھلاڑیوں کو سخت محنت سے اسے جاری رکھنا ہے۔مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ بحیثیت کپتان آپ نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں ان میں سے کس جیت کو سب سے اہم سمجھتے ہیں؟آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش بہت بڑی کامیابیاں تھیں لیکن انگلینڈ کے حالیہ دورے کو غیرمعمولی کارکردگی سمجھتا ہوں حالانکہ ہم نے سیریز برابر کی لیکن یہ بھی بہت بڑی کارکردگی ہے کیونکہ اس دورے سے قبل کئی لوگوں نے ہمیں بالکل ہی نظرانداز کردیا تھا اور ان کا خیال تھا کہ ہم نہیں جیت سکیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

      پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا لئیے

      کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.