لاہور (شوبز ڈیسک ) ٹی وی کے نامور اداکار و ماڈل دانش تےمور اور ان کی اہلیہ عائزہ خا ن نے کہا ہے کہ اچھے اور معےاری کام کرنے کو اولےن ترجیح دےتا ہوں ،تعداد کے بجائے معےار کو ترجےح دےنے والے فنکار ہمےشہ عزت پاتے ہےں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مےری کوشش ہوتی ہے کہ ہر نئے ڈرامے مےں اپنے پرستاروں کو منفرد نظر آﺅں ۔ا نہوں نے کہاکہ دور حاضر کے ٹی وی ڈراموں مےں گلےمر کے ساتھ کہانی اور کرداروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام میں ان ڈراموں کی کی پسندےدگی مےں اضافہ دےکھا جارہا ہے۔ا ےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ ذاتی زندگی مےں بڑا ملنسار اور سادہ طبےعت کا مالک ہوں چھوٹوں اور بڑوں سے بڑے احترام سے پےش آتا ہوں اور یہ ادب اور احترام مجھے مےرے والدےن نے سکھاےا ہے ۔