تازہ تر ین

پرویز خٹک بھی میدان میں آگئے, حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی

نوشہرہ(بیورورپورٹ فدامحمد خیبرخیل سے) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ آج عوام کے ایک سمندر کو لے کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہورہے ہیں مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہم خو د تمام راستوں سے کنٹینر ہٹادیں گے اگر ہمیں نواز شریف نے صوبے کے اندر بند کردیا اور اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے نہ دیا تو پھر ہم باغی بن جائیں گے اور آخری حد تک جائیں گے ۔حکمران 02نومبر کے دھرنے سے گھبرا چکے ہیں اور پولیس کو استعمال کررہے ہیں اور طاقت کے استعمال کے ذریعے ہمیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں میں پولیس سے بھی کہتا ہوں کہ بے قصور اور معصوم لوگوں پر تشدد کرنا اور انہیں جیلوں میں ڈالنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔یہ ملک صرف نواز شریف اور شہباز شریف کانہیں بلکہ یہ غریب لوگوں کا ملک ہے اس میں سب کا حق ہے۔ نواز شریف جب پورے پاکستان کو بند کردیتا ہے تو اسے قانونی کہتا ہے لیکن عمران خان اپنے حق کے لیے اگر اسلام آباد کو بند کرے تو یہ غیر قانونی ہوجاتا ہے یہ کیسا منطق ہے۔ علامہ اقبال نے جب پاکستان کا خواب دیکھا اور قائداعظم اور مسلمانوں نے قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کی تو غریبوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے بنایا تھا نہ کہ لوٹنے کے لیے ۔ حکمران اس ملک کو بے تحاشا لوٹ رہے ہیں اور جب ہم ان لٹیروں کے خلاف کھڑے ہوجاتے ہیں تو یہ پولیس کو استعمال کرکے ہمیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اے این پی نے پورے صوبے سے لوگوںکو بلاکر یہاں پر جلسہ کیا میں اگر پورے صوبے کے کارکنوں کو بلاﺅں تو آپ اپنا حشر و نشر دیکھیں گے۔ اے این پی نے جس طرح اپنے دور میں کرپشن کیے و کسی کو پتہ ہو نہ لیکن مجھے سب کچھ معلوم ہے ۔ یہ چور پرویز خٹک کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اسفندیار ، حیدر ہوتی اور دیگر قائدین شکر ادا کریں کہ جب تم حکمران تھے تو چھپتے پھرتے تھے آج ہم میدان میں ہیں اور تم بھی گھروں سے باہر آکر جلسہ کرسکتے ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت ضلع ناظم لیاقت خان خٹک کررہے تھے۔اس موقع پر صوبائی وزراءشاہ فرمان، عاطف خان، میاں جمشید الدین کا کا خیل، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور صوبائی ممبرن انے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، ضلعی ممبر حاجی نوشیر خان، اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ آج پورے خیبرپختونخوا کو ساتھ لے کر بنی گالہ جاﺅں گا اور مجھے کوئی بھی نہیں روک سکتا تمام رکاوٹیں ہٹادیں گے اور کنٹینر بھی روئی کی طرح اڑالیں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پختونوں کو اس صوبے میں بند کرکے پختونوں کو للکار اہے اس اقدام سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف چھوٹے صوبوں کو حقوق نہیں دیتے اور ہمارے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن جب ہم انصاف کی بات کرتے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے، ہم نے حکمرانوں کو اٹھا کر پھینکنا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ یہ ملک انصاف اور خوشحالی کے لئے بنا ہے۔ پرویز خٹک نے عوم سے استفسار کیا کہ کیا آپ چور پسند کرتے ہیں؟ پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ ان کے پاو¿ں لرز رہے ہیں، ان کی کرسیاں ہل رہی ہیں، ڈرپوک حکمران راستے بند کر رہے ہیں۔پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے اندر گلو بھی موجود ہیں جو پولیس کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیر داخلہ نے کس قانون کے تحت سڑک بند کرائی؟ پرویز خٹک نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ ا?پ صوبہ بند کریں، پاکستان بند کریں تو یہ آئینی ہے لیکن عمران خان اسلام آباد بند کرے تو یہ غیرآئینی کیوں ہے؟پرویز خٹک نے اعلان کیا کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کا حق رکھتا ہے، کسی میں جرات نہیں ہے کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain