تازہ تر ین

صحافیوں کیلئے خوشخبری …. وزیر مملکت کا اہم اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین دلایا ہے کہ اخباری صنعت کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے گی اور اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹران کے مشوروں کے مطابق وزارت اطلاعات ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی۔ وہ جمہ کی شب مقامی ہوٹل میں سی پی این ای سے تعلق رکھنے والے اخباری ایڈیٹران سے گفتگو کر رہی تھیں۔ جن کے اعزاز میں وزیرمملکت برائے اطلاعات نے عشائیہ دیا جس میں سی پی این ای کے صدر ضیاشاہد، سینئر نائب صدر شاہین قریشی اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق کے علاوہ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی بھی شریک تھے۔ ان کے علاوہ معروف اخباری ایڈیٹران عارف نظامی، مجیب الرحمن شامی، جمیل اطہر، مہتاب خان، عطاءالرحمن اور دیگر متعدد مدیران اخبارات نے شرکت کی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات کو بتایا گیا کہ پرنٹ میڈیا کا حصہ سرکاری اشتہارات میں 20,15 فیصد سے زائد نہیں جسے فوری طور پر بڑھانا لازم ہے مختلف اخباری ایڈیٹروں نے یہ شکایت بھی کی کہ وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں سی پی این ای ہاﺅس بنانے کے لیے خصوصی پلاٹ کی منظوری دے چکے ہیں لیکن فائل مختلف اداروں کے درمیان گردش کر رہی ہے۔ ان کی توجہ میٹروپولیٹن اخبارات کے علاوہ بڑے شہروں سے شائع ہونے والے چھوٹے اور میڈیم سائز اخبارات کے اشتہارات کی طرف دلائی گئی۔ جس پر وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے غور کرنے کا یقین دلایا۔ ان کی توجہ گوادر پر ہونے والی تاریخ ساز تقریب کے موقع پر حکومت پاکستان کی طرف سے کسی خصوصی سپلیمنٹ تو کیا تعارفی اشتہارات کی عدم موجودگی کی طرف بھی دلائی گئی۔ حالانکہ اس موقع پر خصوصی سپلیمنٹ جاری ہونے چاہئیں تھے کیونکہ چینی سامان لیکر گوادر کی بندرگاہ سے پہلے جہاز کی رخصتی سے جنوب مشرقی ایشیا کا معاشی نقشہ یکسر تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیرمملکت نے اس امر کا یقین بھی دلایا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے قیام کی منظوری کی نوید بھی سنائی اور بعض ایڈیٹروں کی طرف سے میڈیا کے اداروں اور کارکن صحافیوں کےلئے حکومت کی طرف سے خصوصی سکیورٹی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پیشہ ورانہ صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جس کو عملی جامہ پہنانے، ان کے تحفظ اور سکیورٹی بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ صحافی کے تحفظ اور سکیورٹی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اس کے ثمرات صحافی برادری کو ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain