تازہ تر ین

سفارشی تعیناتی ،ناقص کارکردگی ،آئیسکو چیف قومی خزانے پر بوجھ

اسلام آباد(ملک نزاکت حسین سے) رانا عبدالجبار کو میرٹ سے ہٹ کر سیاسی سفارش پر آئیسکو کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے سے آئیسکو کے ملازمین اور افسران میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ رانا عبدالجبار نے چیف ایگزیکٹو آئیسکو تعیناتی کے تین ماہ بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے چیف انجینئر بننے کے لیے سینئر مینجمنٹ کورس مکمل کیا ہے اور یہ کورس انہوں نے خلاف ضابطہ اپنی تعیناتی کے بعد سٹاف کالج اسلام آباد سے کیا ہے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کے ناروا سلوک اور اقربا پروری کے خلاف آئیسکو کے افسران کی انجینئر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آئیسکو کے افسران ہڑتال کر چکے ہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ رانا عبدالجبار نے آئیسکو کے افسران اور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کو اپنا شعار بنا لیا ہے وہ اپنے تعلقات وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور دیگر لیگی شخصیات کے ساتھ بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں ایک انتہائی جونیئر آفیسر کو آئیسکو کا سربراہ لگانے سے ادارے کی کارکردگی بری طرح متاثر ہورہی ہے جسکی وجہ سے سینئر افسران نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ابھی تک وہ جنرل منیجر کے عہدے پر پروموٹ نہیں ہوئے ہیں اور وہ خدمات بطور چیف ایگزیکٹو کے سرانجام دے رہے ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain