تازہ تر ین

جنرل راحیل شریف روشن روایات چھوڑ کر جا رہے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف جو روشن مثالی روایات اور کامیابیاں چھوڑ کر جارہے ہیں نئے آرمی چیف کو انہی روایات پر چلتے ہوئے کامیابیوں کو مزید آگے بڑھانا ہوگا۔ جنرل راحیل شریف نے جس کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی کراچی آپریشن کے ذریعے وہاں امن کو بحال کیا‘ نئے آرمی چیف کو ان تمام مشنز کی تکمیل کرنا ہوگی۔ اس حوالے سے ان کے کاندھوں پر بڑی ذمہ داری ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہاکہ جنرل راحیل شریف کے دور میں مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ جو نیک نامی حاصل کی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ عوام کی نظروں میں ادارے کا احترام بہت زیادہ بڑھا ہے۔ آرمی چیف کی تبدیلی کے حوالے سے پراسیس اپنے آخری مراحل میں ہے۔ رواں ہفتے میں کسی روز بھی اعلان ہوسکتا ہے۔ وزیراعظم اس حوالے سے اپنے رفقاءسے مشاورت کررہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف سے بھی یقیناً مشاورت ہوگی کیونکہ ان کا مشورہ سب سے اہم ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایس آئی سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain