تازہ تر ین

جنرل راحیل کا دور بہت زبردست تھا

لندن(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ان کا دور بہت زبردست تھا امید ہے اگلے آرمی چیف بھی میرٹ پر مقرر ہوں گے ، پانامہ کےس میں ہم نے سپر یم کورٹ سے امید لگا رکھی ہے ، ایک جمہوری جماعت جو کر سکتی تھی وہ کیا ،امید ہے سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی،پانامہ معاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے ، چاہتے تھے نوازشریف کی تلاشی ہو جو ہو رہی ہے۔ پیر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ سے امید لگا رکھی ہے ایک جمہوری جماعت جو کچھ کر سکتی تھی وہ سب ہم نے کیا،امید ہے سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی ، ہم تو مدد کر رہے ہیں عدلیہ نے سوال کرنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ معاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے ، چاہتے تھے نوازشریف کی تلاشی ہو جو ہو رہی ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انکا دور بہت شاندار تھا ، امید ہے اگلے آرمی چیف بھی میرٹ پر مقرر کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain