تازہ تر ین

آرمی چیف کو توسیع بارے متعدد پیش کشیں …. اہم ترین انکشاف سے نئی ہلچل

اسلام آباد(ملک منظور احمد) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں اور ملاقاتوں کے اعلان کے بعد موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جاری تمام تر قیاس آرائیاں اور ڈس انفارمیشن دم توڑ گئی ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مقررہ وقت پر اپنے عہدے سے ریٹارئرڈ ہونے کے حوالے سے اپنے کیے گئے اعلان پر من وعن عمل کر کے پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی ہے جو آنے والے پاک فوج کے سربراہان کے لیے بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف نے جنوری2016ءمیں یہ واضع کر دیاتھا کہ وہ مقررہ وقت پر ریٹارئرڈ ہو جائیں گے اور وہ مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتے جنرل راحیل شریف کے واضح اور واشگاف اعلان کے باوجود انکی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ملک بھر میں قیاس آرائیاں نقطہ عروج پر رہی موجودہ حکومت نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ناقابل فراموش خدمات اور دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے اعتراف میں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین انکے اعزاز میں ایک بڑی ضیافت دیں گے جس میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایک سے زائد مرتبہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے یہ پیشکش شکریہ کے ساتھ ٹھکرا دی تھی اور حکومت پر واضح کیا تھا کہ وہ مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان فوجی افسران آگے آسکیں دوسری طرف وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ا نتہائی قریبی ساتھیوں کے ساتھ نئے آرمی چیف کے حوالے سے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرر کے حوالے سے وزیراعظم میاں نواز شریف نے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ مشاورت کرنے کافیصلہ کیا ہے وزیراعظم میاں نواز شریف کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ پاک فوج کے سب سے زیادہ تعداد میں چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر کرنے والے وزیراعظم بن جائیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain