تازہ تر ین

” میرا ویاہ کرواﺅ “

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا کو عمران خان کی شادی کی تو بہت زیادہ فکر ہے، میری شادی کی فکر کسی کو نہیں ہے۔ میری خانگی زندگی بہت خوشگوار گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نئے دورمیں داخل ہورہاہے،یہ سیاستدانوں کی ذہنی آزمائش کادورہے۔ کے پی کے حکومت کوراہداری منصوبے کاپتاہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاعلم ہے۔اقتصادی راہداری پر کے پی کے میں بھی کام ہورہا ہے،ہم کے پی کے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لارہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم قرضوں کے بوجھ سے نکل کرآگے جانا چاہتے ہیں، پاکستا ن کو اقتصادی ترقی سے روکنا کسی اورکاایجنڈا ہوسکتاہے۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کا ایشو دعوے دائر کرنے والوں کا پیچھا کر رہا ہے۔ گفتگو کے دوران ایک صحافی نے فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو آپ کوچچاکیوں نہیں کہتے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں بلاول کاصحیح معنوں میں انکل ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain