تازہ تر ین

وفاقی وزیر چکر دے گئے …. وجہ کیا بنی …. دیکھئے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی گیس قومی اسمبلی کو چکر دے گئے۔ جام کمال خان نے خوبصورت ڈرامہ رچایا۔ ڈرامہ اس وقت کھیلا گیا جب قومی اسمبلی میں منگل کو وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل بارے بحث شروع ہوئی۔ اپوزیشن کے ارکان نے ملک میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی قلت کی شکایت اور وزیر کی توجہ اس طرف دلائی تو وزیر مملکت جام کمال خان جواب دینے کی بجائے چپکے سے ایوان سے کھسک گئے اور اس طرح ارکان کو چکر دے گئے۔ اس صورتحال پر سرکاری ارکان کے ندامت محسوس کرتے ہوئے منہ لٹک گئے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایوان کی کارروائی میں کس حد تک دلچسپی لی جاتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں صرف ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے لیٹ ہو گئیں۔ پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید نویدقمر نے میڈیا رپورٹس کا ذکر کیا اور بتایا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر مطلوبہ مقدار سے کم ہوگئے ہیں اور یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی جب سرحدوں پر کشیدگی عروج پر ہے اور کہا کہ اس کے ذمہ دار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی‘ اوگرا اور وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت سو رہی ہے۔ سابقہ روایات کے مطابق وزیراعظم ایسی صورتحال کا نوٹس اس وقت لیتے ہیں جب پانی سر سے گزر جائے اور چنداہلکاروں کو اِدھر اُدھر کر کے معاملہ رفع دفع کر دیا جاتا ہے۔
چکر


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain