تازہ تر ین

وفاقی کابینہ بارے اہم ترین خبر …. توسیع ، ردوبدل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ میں آئندہ چند ہفتوں میں تبادلے اور توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ میں تبدیلی کا منصوبہ اپنے بہت ہی قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد تیار کرلیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف موجودہ وفاقی کابینہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جس کے باعث کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا اہم مقصد اگلے انتخابات تک حکومت کے مقرر کیے گئے اہداف کی تکمیل ہے تاکہ عوام کی عدالت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں نتائج حاصل کرسکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ 26 وفاقی وزراءاور 12 وزیر مملکت پر مشتمل ہوگی۔ وزیر اعظم سندھ سے مشیران اور خصوصی معاونین کا بھی انتخاب کریں گے جبکہ دو نئے چہرے خیبرپختونخوا اور ایک بلوچستان سے لیے جانے اور دو مزید خواتین کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انوشہ رحمان، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور انجینئر بلیغ الرحمان کو مکمل وفاقی وزیر کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وفاقی کابینہ میں 19وفاقی وزیر اور 9 وزیر مملکت ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain