تازہ تر ین

لاہور …. خاتون نے ڈاکٹر نہ ملنے پر گاڑی کے اندر ہی بچے ….

لاہور (خصوصی رپورٹ) رائیو نڈ کے علا قہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی، خاتون نے لاہور ریفر کرتے ہوئے کار میں بچے کو جنم دیدیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ملوث عملہ کے خلاف انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ نواحی گاں بھمبہ کی رہائشی خاتون صابرہ بی بی کوڈلیوری کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر عاصمہ نے سینئر ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث جواب دیتے ہوئے لاہور ریفر کردیا۔ جب مریض کے لواحقین نے ایمبولنس کی سہولت کا مطالبہ کیا کہ ہم اس حالت میں مریضہ کو لاہور کیسے لے کر جائیں تو ہسپتال عملہ نے ایمبولنس دینے سے صاف انکار کردیا۔لواحقین مذکورہ خاتون کو حالت بگڑنے پر کار میں لے کر ہسپتال سے چند فرلانگ کے فاصلے پر پہنچے تو خاتون نے بچے کو جنم دیدیا۔اس واقعہ کی اطلاع بارے جب میڈیا نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنی غفلت چھپانے اور ملوث عملے کو بچانے کے لئے متاثرہ مریض کے گاﺅں پہنچے اور دوبارہ ہسپتال لاکر صابرہ بی بی کو داخل کرلیا اور واقعہ کو دبانے اور ملوث عملہ کو بچانے کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
کار میں بچے کو جنم دیدیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain