تازہ تر ین

آپ فوراً پاکستان پہنچیں…. آر می چیف نے آفریدی کو کس لئیے واپس بلالیا

کراچی (ویب ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بنگلہ دیش سے واپس پاکستان بلا لیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہد آفریدی آرمی چیف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں جہاں وہ کراچی میں شاہد آفریدی کرکٹ گرانڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو کرکچھ دنوں بعد واپس ڈھاکہ چلے جائیں گے ۔یاد رہے شاہد آفریدی کرکٹ گرانڈ کا افتتاح 24نومبر کو ہو گا ۔مذکورہ کھیل کا میدان شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کے پیش نظر ان کے نام پر بنا یا جا رہا ہے ۔یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چیف سلیکٹر انضمام الحق دو روز پہلے کہہ چکے ہیں کہ اچھی کارکردگی دکھانے پر شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain