تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو بدھ تک کی مہلت دیدی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے معاملہ پر جواب داخل کرانے کیلئے وقت دےدیا۔ بدھ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی جانب سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ¾جواب کیلئے وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے استدعا کی کہ ان کی خدمات گزشتہ روز حاصل کی گئیں، اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انہیں وکلاءصفائی کو جواب کیلئے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ¾البتہ معاملے پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا جائے۔ عدالت نے عمران خان اور تحریک انصاف کے وکلاءکو جواب جمع کرانے کیلئے آئندہ بدھ تک کا وقت دے دیا سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے کو پاناما اسکینڈل کے ساتھ لارجر بینچ کے سامنے لگانے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔ حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں بے نقاب کریں گے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے وقت مانگا ہے۔ ثابت ہو گیا کہ عمران خان تلاشی نہیں دینا چاہتے ¾ دو لاٹھیاں نہ کھانے والے خونی انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اگر وہ عمران خان کی کرپشن ثابٹ نہ کرسکے تو قوم سے معافی مانگیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain