تازہ تر ین

مودی ہٹلر سے زیادہ ظالم اور گھمنڈی…

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر جی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے زیادہ ظالم اور گھمنڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھوں بھارت محفوظ نہیں ہے اب انہیں جانا ہی ہو گا جمہوریت میں اپوزیشن اور عوام کی آواز سنی جاتی ہے۔ مودی حکومت ریاستوں کی معیشت برباد کرنا چاہتی ہے ، نوٹ کی منسوخی پر اشتہارات دے کر عوام کی رائے سامنے نہیں آئے گی، حکومت میں اگر ہمت ہے تو انتخابات کراکر دیکھے۔ بھارتی نجی چینل انڈیا ٹی وی کے مطابق جنتر منتر میں 500 اور ایک ہزار کے نو ٹ منسوخی کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑک تک کی لڑائی کے تحت اپوزیشن جماعتوں کے منعقدہ دھرنے سے خطاب کلرتے ہوئے مگربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنر جی نے نوٹ کی منسوخی کے خلاف جدوجہد کو آزادی کی دوسری لڑائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ منسوخی کا اقدام نریندر مودی کا آمرانہ فیصلہ ہے ،جس سے محنت کش مزدور، کسان، چھوٹے تاجر، خواتین اور نوجوان پریشان ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دن لانے کا وعدہ کرکے ووٹ لینے والے مودی سوئس بینک سے تو ایک بھی پیسہ نہیں لا سکے اس کے برعکس عوام کا نوٹ چھین لیاہے۔مودی کو ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم اور گھمنڈی قرار دیتے ہوئے ترنمول کی سربراہ نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں، خواتین اور میڈیا سب کو دھمکی دے رہے ہیں،نوٹ منسوخی کے بارے میں مودی حکومت کا خفیہ ایجنڈا جلد ہی سامنے آ جائے گا، اس اقدام سے حکومت کی ساکھ ختم ہو گئی ہے، ایسے میں تمام جماعتوں اور معاشرے کے ہر طبقے کو نوٹ کی منسوخی کے خلاف آزادی کی دوسری لڑائی کے لئے کمر کس لینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی پر اشتہارات دے کر عوام کی رائے سامنے نہیں آئے گی، حکومت میں اگر ہمت ہے تو انتخابات کراکر دیکھے، اترپردیش اور پنجاب کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مودی کو عوام کا جواب مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی ملک آپ کے ہاتھ میں محفوظ نہیں ہے،آپ کو اب جانا ہی ہوگا، نوٹ کی منسوخی ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر نے نہیں بلکہ مودی نے کی ہے، اس لئے اس سے ہونے والی تباہی کا جواب بھی انہیں ہی دینا ہوگا، اس اقدام سے صدر، چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے ہل گئے ہیں۔نوٹ منسوخی کے خلاف ہونے والے دھرنے میں ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما شرد یادو، لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کے نائب رہنما دھرمیندر یادو اور ایم پی جیا بچن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما ماجد مینن، عام آدمی پارٹی کے ترجمان راگھو چڈھا اور کچھ دیگر رہنما بھی شامل ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain