تازہ تر ین

کینیڈا کی مسلم خاتون صحافی ملک کی پہلی باحجاب نیوز کاسٹربن گئیں

ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ) کینیڈا میں ایک مسلم خاتون ملکی ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی پہلی باحجاب خاتون اینکر بن گئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کے ایک نجی ٹیلی ویژن نے چند روز قبل 29 سالہ باحجاب مسلم خاتون جنیلا ماسا کو براہ راست خبریں پڑھنے کی ذمہ داری سونپی جس کے بعد سے وہ خود خبروں کا مرکز بن گئی ہیں کیونکہ وہ کینیڈا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نےحجاب پہن کر خبریں پڑھیں جب کہ اس سے قبل وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے ادارے کے لیے رپورٹنگ کے فرائض بھی ادا کررہی تھیں۔بعد ازاں ایک ٹوئٹ میں جنیلا ماسا کا کہنا تھا کہ آج کا دن ان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ اس سے قبل کینیڈا میں کسی باحجاب خاتون نے خبریں پڑھی ہوں۔ خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ نیوز بلیٹن کے بعد ان کے ایڈیٹر نے کہا کہ بہت عمدہ، کیا یہ پہلی بار ہوا ہے تو میرے ہاں کہنے پر انہوں نے ٹوئیٹ کرکے لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس کے بعد سے ہر طرف سے زبردست ردعمل آرہا ہے اور ہر کوئی فون کرکے ان کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور یورپ میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ کینیڈا میں اس حوالے سے جہاں ایک طرف اس معاملے کومثبت انداز میں لیا جارہا ہے تو وہیں کچھ افراد اس پر منفی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ جس پر خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ باحجاب خواتین اسلام کی شناخت ہیں اور لوگوں کے منفی خیالات سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ میڈیا میں مسلم خواتین کی مثبت تصویر کو سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain