تازہ تر ین

وزیراعظم پر حملے کا منصوبہ, اہم انکشافات سے ہلچل مچ گئی

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت پر مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے القاعدہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مذکورہ ملزمان کو مدری کے اطراف اور جنوبی تامل ناڈو میں متعدد چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے ملک کی اعلیٰ قیادت پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں نریندر مودی سمیت 22 افراد شامل ہیں۔اس کے علاوہ ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ وہ بھارت بھر میں موجود دیگر ممالک کے سفارت خانوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت ایم کریم، آصف سلطان محمد اور عباس علی کے ناموں سے کی ہے۔پولیس کے مطابق کریم کو عثمان نگر، آصف سلطان کو جی آر نگر اور عباس علی کو اسماعیل پورم سے حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جنوبی تامل ناڈو میں مبینہ طور پر القاعدہ کا یونٹ چلا رہے تھے ¾ وہ ملک بھر میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ این آئی اے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزید دو ملزمان حکیم اور داود سلیمان کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain