اسلام آباد (ویب ڈیسک)نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے عہدہ سنبھالتے ہی تما م درخوانستوں کیلیے بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ انہوں نے پاناما لیکس کی درخواستوںکی سماعت بارے شنوائی کیلیے 5 رکنی لارجر بینچ بھی بنادیا مگر وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پہلی سماعت 4 جنوری کو رکھی گئی ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے سب سے خوفناک بحری جہاز انڈونیشیا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دنوں ممالک کی مشترکہ بحری جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا انڈونیشا سے مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مشترکہ آپر شینز میں اضافہ اور تکنیکی مہارت کو بہتر بنانا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک) بلدےاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا طویل انتظار ختم‘لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت ضلعی ایوان کے 319 ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا‘ نیا بلدیاتی نظام کل 2 جنوری سے لاگو ہوگا۔تفصےلات کے مطابق لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور 9 ڈپٹی میئر سمیت لاہور کی 274 کونسلز کے چیئرمیز، مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 25 خواتین، لیبراور ٹیکنوریٹس کی نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران سے ریٹرنگ افسر مسعود محمود تمنا نے حلف لے لیا، حلف برداری کی تقریب ٹاﺅن ہال میں منعقد ہوئی ڈپٹی میئرز کی نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں رانا اعجاز احمد حفیظ، چوہدری وسیم قادر، راشہاب الدین، حاجی اللہ رکھا، سواتی خان، مشتاق مغل، میاں محمد طارق، چوہدری بلال احمد اور مہر محمود شامل ہیں۔
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ اداکارہ اور اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کو فلم میں اپنے ساتھ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اورشادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ”راون“ شامل ہے ¾ اداکارہ ایشوریا رائے بچن متعدد بار شوہر کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اب ابھیشیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے فلم ”لیفٹی“ بنائیں گے جس میں مرکزی کردار کےلئے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا تاہم ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا اور فلم کی کہانی کےلئے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ ابھیشیک بچن کے مطابق فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں کیوں کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے فلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔
واشنگٹن(ویب ڈیسک)مریکی اداکار چارلی شین کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق تمنا کے اظہار کے بعد معروف اداکار پر تنقید کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی اداکار کی ٹوئیٹ پر ردعمل کے طور پر سامنے آنے والے پیغامات میں اکثریت نے شین کی بیان کردہ بات کو بدترین نوعیت کا قرار دیا بعض ٹوئیٹس میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ ہم اس حد تک کیسے پہنچ گئے کہ محض سیاست میں کسی سے اختلاف کی بنا پر اس کی موت کی آرزو کریں ؟ اس حوالے سے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹس کی جنگ کا سا سماں پیدا ہو گیا۔چارلی شین نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ایک دوسری ٹوئیٹ میں ذرائع ابلاغ اور ان تبصرہ کرنے والوں پر بھی تنقید کی جنہوں نے شین کی ٹوئیٹ کو نفرت انگیز قرار دیا ۔ شین نے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں نے آپ لوگوں سے تو بات نہیں کی!چارلی شین نے اپنی متنازعہ ٹوئیٹ میں 6 مرتبہ یہ عبارت لکھی کہ اے خدا براہ مہربانی ، اگلی بار ٹرمپ کو اٹھا لے ۔