تازہ تر ین

لاہور کا مئیر کون ہوگا؟, قرعہ کِس کے نام؟, وزیراعظم کی طرف سے نام فائنل

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے بہتر طور کام کئے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی، بلدیاتی ادارے قومی قیادت کیلئے نرسری کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماﺅں نے وزیراعظم کو صوبہ میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے بعد میئرز اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صوبائی اور قومی سطح پر تربیت یافتہ اور باصلاحیت قیادت فراہم کرتے ہیں۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔ دیگر شرکاءمیں سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، وزیر لیبر پنجاب راجہ اشفاق سرور، وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاﷲ خان، وزیر ترقی و منصوبہ بندی پنجاب ملک ندیم کامران، وزیر بلدیات پنجاب منشاءاﷲ بٹ، سینیٹر سعود مجید، ایم این اے مہر اشتیاق احمد، ایم این اے محمد پرویز ملک اور سمیع اﷲ خان شامل تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدار ت ن لیگ پنجاب چیپٹر کا اجلاس ہوا جس میں میئ، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے ناموں پر غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز لیگ نے بڑے شہرں کے میئرز کے ناموں کو فائنل کر لیا ، وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنائ اللہ ، حمزہ شہباز شریف ، پرویز ملک ، احسن اقبال ، چودھری نثار سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کیلئے سردار نسیم کو امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ میئر لاہور کے امیدواروں کی لسٹ سے خواجہ حسان کو آوٹ کر کے کرنل (ر) شہباز اور خاتون امیدوار کے ناموں پر غور کیا گیا۔ ” ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر لاہور کا اعلان وزیر اعظم کل دونوں امیدواروں سے ملاقات کے بعد کریں گے۔ کل کے اجلاس میں چودھری نثار ،شاہد خاقان ، جاوید اخلاص بھی شریک ہونگے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد شہرکا میئر رانا ثنائ اللہ گروپ سے ہو گا تاہم ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کا نام فائنل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔راولپنڈی کیلئے میئر نامزد ہونے والے سردار نسیم رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ اجلاس میںخواجہ حسان کے نام پر اختلاف سامنے آیاجس کے بعد لاہور کے میئر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نوازشریف پر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کل ہونے والے اجلاس میں میئر اور ڈپٹی میئر فیصل آباد کیلئے بھی رانا ثنائ اللہ اور عابد شیر علی گروپ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف نے لاہور کے میئر کیلئے مزید امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کرلیا۔ ذرائع کے حوالے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لاہور کے میئر کیلئے خواجہ احمد حسان کا نام سامنے آیا تھا تاہم اب وزیراعظم نوازشریف نے مزید امیدواروں کو بھی انٹرویو کیلئے بلالیا ہے ذرائع کے مطابق کرنل (ر) مبشر اور رابعہ فاروقی کو میئر کے انٹرویو کیلئے اسلام آباد بلایا گیا ہے جہاں وزیراعظم خود ان کا انٹرویو کریں گے جس کے بعد لاہور کے میئر کیلئے نام فائنل کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain