لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عید میلادالنبی ، کرسمس ڈے اورقائداعظم ڈے کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے ازسر نوسکیورٹی پلان مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ 12ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس معطل رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی روشنی میں سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا جس کے مطابق 12ربیع الاول ، کرسمس ، قائداعظم ڈے اور نیوایئر نائٹ کے موقع پر 10ہزار پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ممکنہ دہشتگردی….ڈبل سواری اور موبائل پر پابندی بارے اہم خبر

