تازہ تر ین

میت مل گئی, ورثاء کے حوالے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جمشید کی میتوں کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارے حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہا جمشید کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جنید جمشید کی لاش کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کے اہل خانہ سے رابطہ کے بعد ان کی میت حوالے کردی جائے گی جبکہ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کی میت ان کی والدہ نے وصول کرلی اور نیہا جمشید کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔ جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے مطابق جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔ترجمان پمز کے مطابق جنید جمشید کی میت کی شناخت فرانزک ماہرین نے کی ہے۔ اب تک 13 میتوں کی شناخت ہوئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain