تازہ تر ین

کوڑے کے ڈھیڑ پر چار سالہ بچے کی نعش

لاہور (کرائم رپورٹر) شمالی چھاﺅنی کے علاقہ سے 4سالہ بچے کی ملنے والی نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ بچہ کون تھا‘ کس کا لخت جگر تھا‘ اسے کیوں قتل کیا گیا‘ پولیس اندھیرے میں ہاتھ پاﺅں مارنے لگی۔ ورثاءکی تلاش کیلئے قریبی مساجد میں اعلان۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل تھانہ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ الطاف کالونی میں کوڑے کے ڈھیر پر 4سالہ بچے کی نعش پڑی تھی جسے دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد بے دردی سے قتل کرنے کے بعد بچے کی نعش کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ بچہ کون تھا‘ کہاں سے آیا‘ اسے کیوں قتل کیا گیا‘ کوئی سراغ نہیں مل سکا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain