بی پی ایل ٹائٹل کےلئے آج ڈھاکہ ڈائنامائٹس اورراجشاہی کنگزنبردآزما

ڈھاکا (اے پی پی) ڈھاکا ڈائنا مائٹس اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا فائنل (آج) جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم نے کوالیفائر ون میں کھلنا ٹائٹنز کو 54 رنز سے شکست دیکر لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کی تھا جبکہ راجشاہی کنگز نے کوالیفائر ٹو کا میچ 7 وکٹوں سے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق فائنل کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور لیگ کا اختتام شاندار انداز میں کیا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ فائنل سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

برسبین ٹیسٹ سے قبل یاسر کا متبادل طلب ….

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے سبب لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ نہیں کھیل رہے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور امید ہے کہ وہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل فٹ ہو جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، کوئی رسک نہیں لینا چاہتے اس لئے نوجوان سپنر محمد اصغر کو یاسر شاہ کے بیک اپ کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

کاشیمانے آکلینڈ کوواپسی کاپروانہ تھمادیا

یوکوہاما(سپورٹس ڈیسک) فیفاکلب ورلڈکپ میںمیزبان جاپان کے کلب کاشیمااینٹلرزنے اوشیا نا چمپئن آکلینڈسٹی کو2- 1 سے ہراکراگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔جاپان میں کھیلے جانیوالے میگاا یونٹ کے افتتاحی معرکے میں میزبان کلب کوکوارٹرفائنل میں رسائی کےلئے اوشیاناچمپئن اورنیوزی لینڈکی کلب آکلینڈسٹی کاچیلنج درپیش تھا۔دونوں ٹیموں میں میچ کا آغازجارحانہ اندازمیں ہوالیکن کوئی بھی ٹیم گیندکوجال میں پہنچانے میں ناکام رہی اورمقابلہ وقفے پر بغیرکسی گول کے برابررہا۔کھیل کے 50ویں منٹ میںکم ڈائی ووک نے گول کرکے آکلینڈکو برتری دلائی۔آکاساکی نے 67ویں منٹ میں حساب چکادیا۔میچ ختم ہونے سے 2منٹ قبل کانازاکی نے گول کرکے میزبان سائیڈکو برتری دلائی جواختتام تک برقراررہی۔کوارٹرفائنل میں کاشیمااینٹلرزکامقابلہ افریقن چمپئن مامیلوڈی سن ڈاﺅنزکے درمیان 11دسمبرکوہوگا۔

ٹور میچ میں بھی پاکستانی بیٹنگ فلاپ ….

کیرنز(نیوزایجنسیاں) آ سٹریلیا کے خلاف سہ روزہ وارم اپ میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا اور پوری ٹیم 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی لیکن باو¿لرز عمدہ باو¿لنگ سے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔کرکٹ آسٹریلیا الیون صرف 3رنزپرہی4وکٹیں گنوابیٹھی۔کینز میں کھیلے جا رہے سہ روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت غلط ثابت ہوا جب 50 رنز پر تین پاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، سمیع اسلم دس، اظہر علی 23 اور بابر اعظم 16 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔مصباح الحق اور یونس خان پر مشتمل ٹیم کی سب سے تجربہ کار اور قابل بھروسہ جوڑی نے 38 رنز ہی جوڑے تھے کہ کپتان 20 رنز بناے کے بعد آو¿ٹ ہو گئے۔اسد شفیق نے بھی کمزور باو¿لنگ اٹیک کے خلاف بیٹنگ پریکٹس کا موقع گنوا دیا اور 18 رنز بنانے کے بعد ویلانٹے کی وکٹ بن گئے۔دورہ نیوزی لینڈ میں مسلسل جدوجہد کرنے والے یونس خان نے نصف سنچری کر کے کچھ اعتماد بحال کیا لیکن 54 رنز پر ان کی اننگز بھی اختتام پذیر ہوئی جبکہ محمد نواز ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے۔سرفراز اور وہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کیلئے 24 رنز جوڑ کر ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی لیکن وکٹ کیپر بلے باز روایتی جلد بازی میں وکٹ دے بیٹھے جبکہ وہاب نے 16 رنز بنائے۔پاکستان کی پوری ٹیم ناتجربہ کار باو¿لنگ لائن اپ کے خلاف 208 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، کرکٹ آسٹریلیا الیون کی جانب سے کیمرون ویلانٹے نے چار اور مارک اسٹیکیٹی نے تین وکٹیں لیں۔تاہم پاکستانی باو¿لرز نے عمدہ باو¿لنگ سے بیٹنگ لائن کی ناکامی کا ازالہ کردیا۔محمد عامر نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر جمی پیئرسن کی وکٹیں بکھیر دیں اور اگلی ہی گیند پر ولیم بوسسٹو بھی پویلین چلتے بنے۔اگلے اوور میں بھی میزبان ٹیم کا کھاتا کھلا بھی نہ تھا کہ راحت علی نے جیک کارڈر کو اظہر علی کی مدد سے قابو کر لیا۔اسکور جیسے تیسے تین رنز تک ہی پہنچا تھا کہ محمد عامر نے جیک ونٹر کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔جب سہ روزہ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کرکٹ آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر تین رنز بنائے تھے۔