مودی سرکار پریشان ….اپنے بھی دور ہوگئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے کئی ہفتوں بعد بھی ملک میں نقدی کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے اتحادی اور ان کی اپنی حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی ارکان مضطرب ہیں اور ان میں سے چند نے خود کو متعدد ریاستوں میں ہونے والے انتخابات سے خود کو الگ کر لیا ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے چھ ارکان اسمبلی اور اس کی نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک سینیئر رہنما سے انٹرویو کیا جس میں انھوں نے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد نقدی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آئندہ سال کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں جماعت کی کارکردگی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔چند ارکان اسمبلی سمجھتے ہیں کہ مودی کا فیصلہ درست تھا لیکن اس پر ٹھیک عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ بگڑ گیا ہے اور اب انھیں ووٹروں کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس اقدام سے بری طرح پریشان ہیں۔مغربی ریاست اتر پردیش میں بے جی پی کی انتخابی مہم کے سربراہ اور جونیئر وزیر خزانہ سنتوش گنویر کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ ووٹروں کو یہ سمھجانا مشکل ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔وزارتِ خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے 71 ریاستی ارکان اسمبلی اور وزیر خزانہ کا دفتر نقدی کی کمی کے مسئلے کے حل کی کوششیں کر رہا ہے۔آر ایس ایس کے سینیئر اہلکاروں کے مطابق انھوں نے مودی کو اس فیصلے سے کئی دن پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ اتنا بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اس کے لیے میدان ہموار کریں، جس نوٹ چھاپنے کے لیے ٹیکسال اور بینکوں کے نیٹ ورک میں توسیع شامل ہیں۔تاہم وزیرِ اعظم نے اس کے باوجود اس منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا، اس لیے حکام کے مطابق اس کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ داری تنہا انھی کے سر ہو گی۔

کوئلے کی کان بیٹھ گئی…. متعدد ہلاک

نئی دہلی(ویب ڈیسک)مشرقی بھارت میں کوئلے کی ایک کان کے بیٹھ جانے کے نتیجے میں کم از کم دس کان کن ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب بھی اس کان میں 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہناتھا کہ علاقے میں شدید دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق اب تک 10 کان کنوں کی لاشیں جائے حادثہ سے نکالی جا چکی ہیں۔

ملالہ سمیت 22 نوبل انعام یافتہ شخصیت مسلمانوں کے حق میں

نیویارک(ویب ڈیسک)ملالہ یوسفزئی اور آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو سمیت نوبل انعام پانے والی22شخصیات نے اقوام متحدہ سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ایکشن نہ لیا گیا تولوگ گولیوں سے نہیں تو بھوک سے مر جائیں گے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے نام خط میں ملالہ، ٹوٹو، جوزراموس، محمد یونس و دیگر نے کہا کہ میانمار میں انسانیت کے خلاف جرائم کئے جا رہے ہیں۔

رونالڈو نے بڑی ڈیل سے منہ پھیر لیا….وجہ جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

برسلز(ویب ڈیسک) ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کرسٹیانو رونالڈو نے چین سے ملنے ورلڈ ریکارڈ 250ملین پاﺅنڈ سے زائد کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ایجنٹ جورج مینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257ملین پاﺅنڈ کی پرکشش پیشکش کی گئی تھی۔مینڈس نے کہا کہ نامعلوم چائنیز سپرلیگ سائیڈ نے 31 سالہ پرتگیز سپراسٹار کو ریکارڈ تنخواہ دینے کی آفرکی، مگر رونالڈو کیلئے پیسہ ہی سب کچھ نہیں، رئیل میڈرڈ ان کی زندگی ہے، وہ وہاں خوش اور ان کیلئے اسے چھوڑ کر چین جانا ناممکن ہے۔

معروف باکسر عامر خان کی بیوی کو طلاق

لندن (ویب ڈیسک)باکسر عامر خان کے والد، بہو کے الزامات کے جواب میں ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے بہو کو شیطان صفت کہہ ڈالا ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ عامر خان فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔ فریال کے بیان کے جواب میں ان کے سسر نے کہا کہ فریال اول نمبر کی جھوٹی ہے انہوںنے کہاکہ عامر خان، فریال کو طلاق دے کر ہی رہے گا۔گزشتہ روز باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے الزام لگایا تھا کہ ان کی نند تابندہ انہیں مغربی لباس پہننے پر تشدد کا نشانہ بناتی تھیں۔ تھپڑ مارتی اور بال تک نوچتی تھیں۔ نند نے یہ سب اس وقت کیا جب وہ 8ماہ کی حاملہ تھیں۔ انہوں نے تابندہ پر ساس سسر کے کان بھرنے کا بھی الزام لگایا ۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو بڑی دعوت

میلبورن (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیم کو آج ظہرانے پر مدعو کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکوم ٹرمبل نے ہماری قومی ٹیم اور اپنے کھلاڑیوں کو آج دوپہر کے کھانے کی دعوت دیدی ہے جہاں وہ کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ایوان وزیر اعظم میں ظہرانے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے قومی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ٹیم نے ابھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور13جنوری سےشروع ہونے والے 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد وطن واپس لوٹے گی۔

پاکستان کر کٹ کو المناک جھٹکا…. معروف لیجنڈ خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور ( ویب ڈیسک )پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنربلے بازامتیاز احمد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور اوپنر بلے باز امتباز احمدطویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔انکی عمر 88برس تھی اور مرحوم سانس کی بیماری میں مبتلا اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔امتیاز احمد نے1952 ئ میں پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کی اور حکومت کی جانب سے 1966ءمیں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔امتیاز احمد ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر تھے۔انہوں نے 41ٹیسٹ میچ کھیلے۔

نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتشبازی

دبئی(این این آئی)دبئی میں حسب سابق اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور جونہی 31 دسمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق بارہ بجیں گے، پٹاخوں اور کریکروں کے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں 2016ءکے اختتام اور 2017ءکے آغاز کے موقع پر دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مال دبئی مال سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے۔دبئی کے ساڑھے چھے لاکھ سے زیادہ مکینوں اور سیاحوں کی برج خلیفہ اور اس کے نواحی کاروباری علاقوں میں نئے سال پر آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے آمد متوقع ہے۔ان علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اور سکیورٹی کے چار ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی نئے سال کی آمد پر رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ برطانوی بینڈ ‘کولڈ پلے’ یاس آئی لینڈ میں اپنے کا مظاہرہ کرے گا۔

دبئی میں نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتشبازی

دبئی(این این آئی)دبئی میں حسب سابق اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور جونہی 31 دسمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق بارہ بجیں گے، پٹاخوں اور کریکروں کے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں 2016ءکے اختتام اور 2017ءکے آغاز کے موقع پر دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مال دبئی مال سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے۔دبئی کے ساڑھے چھے لاکھ سے زیادہ مکینوں اور سیاحوں کی برج خلیفہ اور اس کے نواحی کاروباری علاقوں میں نئے سال پر آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کو دیکھنے کے لیے آمد متوقع ہے۔ان علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں اور سکیورٹی کے چار ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں بھی نئے سال کی آمد پر رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ برطانوی بینڈ ‘کولڈ پلے’ یاس آئی لینڈ میں اپنے کا مظاہرہ کرے گا۔

حمزہ شہباز بھی خوبصورت مگر وہ شادی شدہ ہیں اس لئے ….

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نیازی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اداکارہ لائبہ خان نیازی نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری نے بے حد متاثر کیا ہے اور ان میں ایک بڑے لیڈر کی تمام خوبیاں موجود ہیں ،میں ان سے بڑی متاثر ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں بلاول بھٹو کی شریک حیات بنوں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے شادی کرنے کے بعد میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرکے صرف گھریلو امور کی طرف توجہ دوں گی اور اگر بلاول اجازت دیں گے تو سیاست میں بھی آسکتی ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز بھی خوبصورت ہیں مگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ویسے بھی مجھے بلاول بھٹو سے ہی جنون کی حد تک محبت ہے اور میں ان سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میں بلاول سے شادی کرلوں گی تو آصف علی زرداری بھی مجھے تسلیم کرلیں گے۔