Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واراداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اوراہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، طاہر اشرفی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں: ایمل ولی
    • یہ ایمرجنسی بھی ہے اور گورنر راج بھی لگایا گیا ہے:ماہرِ قانون اشتر اوصاف
    • یوکرین، روس کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق
    • امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف
    • مختلف شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش
    • گلوراری کیساتھ کاروبار بھی چمک اٹھا دعا لیپا نت کڑوڑوں کما لیے
    • دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے:سرفراز بگٹی
    • عاصم افتخار آج 34 ویں سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے
    • سبزیاں ‘ پھل سرکاری نرخ کے بجائے زائد قیمت پر فروخت’چکن بھی مہنگا
    • بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے عہدیداروں کا تقرر کر دیا
    • پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیساتھ سفارتی کوششیں بھی جاری رکھے، سردار مسعود
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹر نیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • پی ٹی آئی نے ایک آپشن بھی چھوڑا ہوتا تو وفاق کبھی یہ قدم نہ اٹھاتا: بیرسٹر دانیال چودھری
    • خان لیاقت علی خان کا75واں یوم شہادت 16اکتوبر کو منایا جائے گا
    • میری سکیورٹی کے پی پولیس نے واپس لے لی، ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائونگا: رکن قومی اسمبلی آصف خان
    • غزہ’ جنگ بندی بھی فلسطینیوں کو نہ بچا سکی’ اسرائیلی حملوں میں 5شہید
    • بجلی کے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے مشاورتی ورکشاپ
    • لاہور: لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام دوسری قومی مشاورتی ورکشاپ کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پرویز مشرف نے” وطن“ واپس آنے کیلئے بڑی شرط رکھ دی

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپس آ کر ججز نظربندی کیس میں عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن انھیں ‘فول پروف’ سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ پرویز مشرف نے اپنے وکیل اختر شاہ کے توسط سے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ انتظامیہ کو انھیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دی جائیں۔درخواست کے مطابق پرویز مشرف وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، تاہم ان کی جان کو خطرات ہیں، لہذا ان کی وطن واپسی اور عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔مزید کہا گیا کہ جب تک سیکیورٹی انتظامات مکمل نہیں ہوجاتے، پرویز مشرف کو عدالت میں پیشی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ سیکورٹی اور طبی وجوہات کی بناءپر مشرف کے لیے یہ ‘محفوظ’ نہیں ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں حاضر ہوں۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کو پرویز مشرف کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وطن واپس آنا چاہتے ہیں، لہذا ان کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں۔ججز نظر بندی کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔مذکورہ کیس کی دسمبر 2016 میں ہونے والی گذشتہ سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے مشرف کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے انھیں خبردار کیا تھا کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا۔ججز کو حبس بے جا میں رکھنے کا کیس سیکریٹیریٹ پولیس اسٹیشن میں 11 اگست 2009ءکو ایڈوکیٹ اسلم گھمن کی شکایات پر درج کیا گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.