کر اچی (ڈیجیٹل خبریں) برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنی میڈیا کمپنی کے ذریعے گزشتہ سال روزانہ 64 ہزار پانڈ کمائے، جبکہ سال بھر میں ان کی مجموعی آمدن 2 کروڑ 34 لاکھ پانڈ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی کمپنی ریڈیکل 22 لمیٹڈ کی آمدن میں ان کے گانوں، رائلٹی، میوزک ٹورز اور مختلف مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع شامل ہے۔دعا لیپا نے یہ کمپنی 2014 میں اپنے والد اور منیجر کے ساتھ قائم کی تھی، جس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 30 لاکھ پانڈ بتائی گئی ہے۔کمپنی ہاس میں درج مالیاتی تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کی دوسری کمپنی ریڈیکل 22 لائیو نے بھی 62 لاکھ پانڈ منافع کمایا، یہ کمپنی ان کے میوزک ٹورز کے مالی معاملات دیکھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دعا لیپا کے عالمی میوزک ٹور ریڈیکل آپٹیمزم کے 81 شوز نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 16 کروڑ 20 لاکھ پانڈ کا کاروبار کیا۔
