ریاض (وسیم خان) سعودی عرب میں مشوانی قومی تڑون کی جانب سے پاکستان سے آئے مہمان سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت ملکغلام محمد کاٹنی اور ملک لعل مشوانی کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام قبائل کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے ذریعے پاکستان کو پورے عالم اسلام کیلئے اسلامی سپر پاور پاکستان بنایا جاسکتا ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں نظام الصلوة کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات نافذ العمل کئے جانے سے طلبہ و طالبات کا مستقبل سنوارا جاسکتا ہیں’ والدین کی اطاعت اور فرائض کی پابندی کسی بھی اچھے طالب علم کی پہچان ہوتی ہیں اور پاکستان میں انصاف کے نظام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ تقریب سے ملک محمد اکبر’ ضیا اللہ مشوانی’ بخت محمد’ لطیف مشوانی’ سید بخت شیر’ حاجی محمد اجمل وردگ’ ملک زائد زمان’ نورا جان، عقلزادہ، سلطان الدین، محمد مدثر، میاں حامد اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی عرب کے قانون کا احترام کرنا چاہیے۔ سعودی عرب میں مقیم مشوانی قوم کے افراد تجارت ، انجینئرنگ، طب ، تعلیم اور مزدور پیشہ وارانہ امور میں بھر پور کردار ادا کرکے پاکستانی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں اور حال ہی میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین7 اگست2026 ء کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ واقعی مسلم دنیا کی عسکری اور سفارتی تاریخ کا روشن باب ہے یہ تاریخی معاہدہ تینوں برادر ملکوں کے مابین دیرپا سٹریٹجک شراکت داری اور باہمی سلامتی کے نئے دور کا آغاز کرتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم کو اپنے اسلاف کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنے اپنے حصے کا دیا جلانا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
