ملتان(انوسٹی گیشن سیل) انٹرنیٹ کا استعمال پاکستان بھر میں جہاں تیزی سے بڑھ رہا ہے، وہیں پر اس کے غلط استعمال سے سائبر کرائم میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی ، فرقہ واریت اور مذہب کے نام پر پھیلائی جانے والی نفرت کے فروغ میں جہاں سوشل میڈیا کا کردار واضح ہو کر سامنے آگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر بلیک میلنگ کے ذریعے
پیسے بٹورنے کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب خاص طور پر بلیک میل کرنیوالے گروہوں کے نرغے میں آچکا ہے۔ جعلی اکاؤنٹ بنا کر جعلی تصاویر مختلف اخبارات اور چینلز کے لوگو لگا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ سائبرکرائم کی روک تھام کیلئے متعدد قانون بنائے گئے مگر نتیجہ صفر ہی رہا۔ آخر کار (NCCIA) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دی گئی۔ پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد رجب بٹ سمیت ٹک ٹاکروں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ متعدد ملک چھوڑ گئے ،کچھ روپوش ہو گئے، بعد میں معلوم ہوا کہ کارروائی کرنے والے ہی کرپشن پر پکڑے گئے۔ اب حکومت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ایک اور نیا محکمہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ کی ایک ذیلی کمیٹی نے سائبر کرائم سے متعلق پروٹیکشن آف سائبر کرائم بل 2014 کی منظوری دی تھی۔ مگر اس پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا جا سکا۔ سائبر کرائم سے نمٹنے کیلئے متعدد بل قومی اسمبلی میں بھی زیر غور ہیں۔ دیہی علاقوں میں سائبر کرائم تیزی سے پھیل رہا ہے۔ قانون سے نا آشنا اور کم پڑھے لکھے لوگ زیادہ لٹنے میں مصروف ہیں۔ بہت سے لوگوں کو تو پتہ ہی نہیں کہ ان کے نام سے اکاونٹ بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کی رائے یہ ہے کہ سائبر کرائم کو روکنے کیلئے قوانین بنانے کے ساتھ تکنیکی مہارت استعمال کی جائے ۔اس مقصد کیلئے ایک علیحدہ ادارہ قائم ہونا چاہیے تا کہ سائبر کرائم پر قابو پایا جا سکے۔ ایف آئی اے کے محکمہ کو اس قسم کے کیسوں کو ڈیل کرنے کی علیحدہ سے ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں با قاہدہ ہیلپ لائن 9911 شروع ہے مگر سائبر کرائم کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
سائبر کرائم
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
