Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فروخت کر دیا گیامحکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کو سکریپ ظاہر کرکے

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار) محکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کو سکریپ ظاہر کرکے مبینہ طور پر کروڑوں روپے
    کی قیمتی ڈیفنڈر گاڑیاں نجی افراد کو بغیر نیلامی کے اونے پونے میں فروخت کر دی گئی ہیں۔ دھرم پورہ ورکشاپ کے متعلقہ افسران پر الزام ہے کہ بہترین کنڈیشن کی گاڑیوں کو سرکاری ریکارڈ میں ناکارہ ظاہر کرکے شفاف نیلامی کے بغیر مخصوص نجی خریداروں کے حوالے کیا گیا جبکہ مبینہ طور پر فی گاڑی آٹھ سے دس لاکھ روپے تک وصول کیے گئے لیکن سرکاری خزانے میں صرف ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ روپے فی گاڑی جمع کرانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ان گاڑیوں کو میرٹ پر نیلام کی جاتی تو ادارے کے خزانے میں نیلامی کی مد میں کروڑوں روپے کا فاہدہ ہوتا اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو معاملہ محض انتظامی غفلت نہیں بلکہ سرکاری اثاثوں کی مبینہ غیر قانونی فروخت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی سنگین مثال بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ محکمہ آبپاشی کی قیمتی ڈیفنڈر گاڑیوں کو کاغذوں میں ناکارہ یا سکریپ ظاہر کیا گیا جبکہ ان میں سے بعض گاڑیاں ہیڈ آفس، بعض دھرم پورہ ورکشاپ اور کچھ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں واقع محکمہ آبپاشی کے دفاتر میں کھڑی رکھی گئیں۔ الزام ہے کہ ان گاڑیوں کو باقاعدہ، شفاف اور مسابقتی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کے بجائے نجی افراد، خصوصا گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کو مبینہ طور پر فروخت کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اگر گاڑیاں واقعی ناکارہ اور صرف سکریپ کے قابل تھیں تو ان کی اصل حالت، قابلِ استعمال پرزہ جات اور مارکیٹ ویلیو کا غیر جانبدارانہ تعین کیوں نہیں کرایا گیا؟ اور اگر گاڑیاں بہترین حالت میں تھیں تو انہیں سکریپ قرار دینے کی منظوری کس نے دی؟ گاڑیوں کی موقع پر موجود حالت، سرکاری ریکارڈ میں درج تفصیلات، تشخیصی رپورٹس، فروخت کی رسیدوں اور ادائیگیوں کی جانچ ہی اس معاملے کی اصل حقیقت سامنے لاسکتی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فی گاڑی مبینہ طور پر آٹھ سے دس لاکھ روپے تک قیمت وصول کی گئی جبکہ سرکاری حساب میں صرف ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ روپے فی گاڑی جمع کرائے گئے۔ تاہم ان رقوم، گاڑیوں کی تعداد اور سرکاری خزانے کو پہنچنے والے مجموعی نقصان کی آزادانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ اگر فروخت کی اصل قیمت اور سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کردہ رقم کے درمیان فرق ثابت ہو جاتا ہے تو یہ فرق قومی خزانے کو ممکنہ نقصان اور رقم کے حساب کتاب کی باقاعدہ تحقیقات کا تقاضا کرے گا۔ معاملے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اگر سرکاری گاڑیاں فروخت کرنے کے لیے مقررہ قواعد کے تحت نیلامی لازم تھی تو اسے نظرانداز کرنے، خریداروں کے انتخاب، گاڑیوں کی قیمت مقرر کرنے اور فروخت کی منظوری دینے والے تمام افسران کے کردار کا تعین کیا جانا ضروری ہے بالخصوص متعلقہ ایکسین اور ورکشاپ کے ذمہ دار افسران کی منظوری، فائلوں پر دستخط، سکریپ قرار دینے کی وجوہات اور سرکاری خزانے میں جمع شدہ رقوم کی جانچ ناگزیر ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔

      رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔

      فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.