Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول، ممتاز ادیبوں، دانشوروں’ فنکاروں کی شرکت

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن (بیورو چیف)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ لاہور محض ایک
    تاریخی شہر نہیں بلکہ پاکستان کی تہذیبی عظمت، ادبی روایات، فکری ارتقا اور ثقافتی شناخت کا ایک روشن استعارہ ہے۔ لاہور نے برصغیر کی تاریخ، ادب، سیاست، فنونِ لطیفہ اور فکری تحریکوں کی تشکیل میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، جبکہ اس شہر کی صدیوں پر محیط تہذیبی روایات پاکستان کی قومی شناخت کا ناقابلِ فراموش حصہ ہیں۔پاکستانی سفیر نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقدہ لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر کیا، جہاں ممتاز ادیبوں، دانشوروں، فنکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔لاہور کے شاندار تاریخی، ثقافتی اور ادبی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے تخلیقی صلاحیتوں، علمی سرگرمیوں اور فکری مکالمے کا مرکز رہا ہے۔ اس شہر نے پاکستان میں ادب، فلم، موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا اور مختلف ادوار میں قومی فکر اور ثقافتی شعور کی تشکیل میں اہم خدمات انجام دیں۔انہوں نے تاریخی قراردادِ لاہور کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد سیاسی ادب کا ایک ایسا لازوال شاہکار ہے جس نے عملی حقیقت اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی فکری اساس فراہم کی۔ ان کے مطابق لاہور کی تاریخی اہمیت محض ماضی کے واقعات تک محدود نہیں بلکہ اس شہر کی تہذیبی اور فکری روایات آج بھی پاکستان کی اجتماعی شناخت میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔پاکستانی سفیر نے لاہور اور نیویارک کی ثقافتی اہمیت کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں نیویارک کو جو مقام ثقافت، ادب، فنون اور فکری سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل ہے، پاکستان میں لاہور بھی اسی نوعیت کی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ثقافتی رنگا رنگی، تاریخی عظمت اور ادبی روایات اسے پاکستان کے دیگر شہروں میں ممتاز مقام عطا کرتی ہیں۔ یہ شہر مختلف تہذیبی اثرات اور فکری رجحانات کے امتزاج کی ایک شاندار مثال ہے۔نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کو پاکستان کے ادبی اور ثقافتی تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا گیا۔ اس نوعیت کے اجتماعات مختلف ممالک کے ادیبوں، دانشوروں اور فنکاروں کے درمیان مکالمے، باہمی افہام و تفہیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے موثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔فیسٹیول میں پاکستان کے ادبی ورثے، ثقافتی تنوع اور تخلیقی روایات کو عالمی سامعین کے سامنے پیش کرنے کا موقع بھی میسر آیا، جس سے پاکستانی ادب اور ثقافت کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے امکانات کو تقویت ملتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر

      راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔

      رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.