لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں عبداللہ سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون, نولکھا میں اشتیاق سے 3لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں محمود سے 3لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار میں ایاز سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ کوٹ لکھپت اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ غازی آباد اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
