غزہ(این این آئی) اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہفتے کے روز غزہ شہر میں دو الگ الگ حملوں میں فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طبی عملے نے بتایا کہ غزہ شہر میں پانڈا مال کے قریب اسرائیلی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ شہر کے جنوبی حصے میں واقع التفاح محلے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی جان سے گیا۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ حماس اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ اسلحہ جمع کر رہی ہے اور حملوں کی تیاری میں مصروف ہے۔ تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملوں یا اپنے اسلحے کے ذخیرے کی بحالی کی کوشش نہیں کر رہی۔ حماس کا الزام ہے کہ اسرائیل خود غزہ امن معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔گزشتہ سال امریکا کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں غزہ کی تعمیرِ نو کا منصوبہ بھی شامل تھا، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی شرائط پر مذاکرات میں اتفاق نہ ہونے کے باعث اس حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی۔جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
- راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
