کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے نئے
عہدیداروں کا تقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سیکریٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میر ریاض احمد شاہوانی، بابا غلام رسول عمرانی اور در محمد ہزارہ کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے، جب کہ میر لیاقت علی لہڑی اور ملک ذیشان حسین کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
