Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سنی لیون بھی سیاستدان بن گئیں

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) فحش فلموں کی سابق سٹار اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کی کھلی ڈلی اور بے باک اداکارہ سنی لیون ہالی ووڈ میں دھوم مچانے کے بعد کیا اب بھارتی پارلیمنٹ میں سیاسی آئٹم سانگ میں جلوے دکھائیں گی؟ جی ہاںیہ خبر بھارتی میڈیا پر سنی لیون کی طرح ہاٹ نیوز بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے بھارتی ریاست اترپردیش میں سڑکوں پر آویزاں قدآدم بینرز اور سوشل میڈیا پر سنی لیون کا شیئر ہونے والا انتخابی پوسٹر جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سنی لیون اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مرادآباد کی سیٹ سے اکھاڑے میں اترتے نظر آئیں گی۔ وائرل ہونے والے پوسٹر نے میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنی لیون اترپردیش کے علاقے مرادآباد سے ایم ایل اے کی امیدوار ہیں۔ پوسٹر میں ساڑھی پہنے سنی لیون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آپ اس امیدوار کو پانچ وجوہات کی بنا پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ سنی لیون کی 5خوبیوں میں کہا گیا ہے کہ یہ امیدوار انتہائی محنتی‘ اپنے کام میں ایماندار‘ پوری دنیا میں مشہور اور مقبول‘ خوبصورتی اور دلکشی میں بے مثال ہے۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک خیال رکھنے والی آپ کی اپنی‘ سب سے پیاری اور مقبول امیدوار محترمہ سنی لیونی کو اپنا انمول ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ بھارتی نجی چینل اے بی پی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر سنی لیون کے پوسٹر شیئر ہونے پر جب ٹی وی کے رپورٹر نے اس بارے میں تحقیق کی تو دلچسپ حقائق سامنے آئے۔ وائرس ہونے والے پوسٹر میں اترپردیش کے مرادآباد سے الیکشن لڑنے کا بتایا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ وہاں کے 6حلقوں میں سے کس سیٹ پر انتخابی معرکے میں حصہ لیںگی؟ بھارتی ٹی وی کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار کا ہندوستان کا شہری ہونا ضروری ہے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ ایم ایل اے کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کی عمر 25سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ تیسری ضروری شرط یہ ہے کہ امیدوار کا لڑے جانے والے انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے۔ چوتھی شرط یہ کہ اسے کسی جرم کیلئے 2سال یا اس سے زیادہ کی سزا نہ ہوئی ہو۔ ان میں سے اگر کوئی ایک بھی امیدوار شرط پوری نہیں کرتا تو وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔ جبکہ سنی لیون کی پیدائش بھارت کی بجائے کینیڈا میں 13مئی 1981ءمیں ہوئی۔ وہ بھارتی نژاد تو ضرور ہیں لیکن ان کے پاس ہندوستانی شہرت نہیں‘ لہٰذا انتخاب لڑنے کی پہلی شرط پر ہی سنی لیون انتخابی معرکے سے باہر ہو جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹر کے حوالے سے جب رپورٹر نے سنی لیون کے میڈیا منیجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ صرف اس کی مکمل تردید کی بلکہ کہا کہ یہ پوسٹر کسی نے شرارت سے چھپوا کر نہ صرف سڑکوں پر آویزاں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیا۔ سنی لیون کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.