تازہ تر ین

تم نے کبھی لڑکی نہیں دیکھی ؟تمہاری ماں بہن بھی ہو سکتی ہے ….سپر سٹا ر کا کرارا جواب

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ کے دوران نوجوانوں کی جانب سے ہراساں کی جانیوالی لڑکی کو بچالیا، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔ معروف گلوکار عاطف اسلم نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران اوباش نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔نوجوانوں میں مشہور سنگر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اگلی صفوں میں کھڑے نوجوان ایک لڑکی کو ہراساں کررہے ہیں، جس پر عاطف اسلم نے پرفارمنس روک کر نوجوانوں کے قریب گئے اور انہیں لمبا لیکچر دے ڈالا، وہ بولے کہ کیا تم لوگوں نے پہلے کبھی لڑکی نہیں دیکھی؟۔گلوکار نے مزید کہا کہ یہ تمہاری ماں اور بہن بھی ہوسکتی تھی۔ عاطف نے اس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو بلا کر لڑکی کو محفوظ جگہ پہنچانے کی ہدایت کی، جس پر باو¿نسرز خاتون کو لے کر چلے گئے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain