Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایوان صدر میں کالعدم تنظیموں کے ممبران سے اہم پارٹی رہنماﺅں کی ملاقاتیں انکشافات نے کھلبلی مچادی

    By Daily Khabrainجنوری 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(اے پی پی) وزارت داخلہ کے ترجمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوغلے پن کے ساتھ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا، متضاد بیانات دینا اور واویلا کرنا پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کاوطیرہ بن چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اگر دفاعِ پاکستان اس قدر ہی قابلِ اعتراض تنظیم تھی تو پیپلز پارٹی نے 2009ءمیں اس کے قیام کی مخالفت کیوں نہ کی، اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس وقت فرحت اللہ بابر کہاں تھے جب پیپلز پارٹی کے دور میں دفاعِ پاکستان کونسل کی جانب سے بڑے بڑے اجتماع اور میڈیا کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ کا حصہ ہے کہ سابق صدر اپنی مدت صدارت کے دوران ایوانِ صدر میں کالعدم تنظیموں کے ممبران سے ملاقاتیں کیا کرتے تھے، ان ملاقاتوں کی تصاویر ریکارڈ پر ہیں اور اخبارات میں چھپ چکی ہیں، شاید اس وقت فرحت اللہ بابر صاحب ایوان صدر میں ہوتے ہوئے بھی ان ملاقاتوں سے آگاہ نہیں تھے۔ ترجمان نے کہا کہ صرف سابق صدر ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کی ایک طویل لسٹ ہے جن کی کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں ریکارڈ پر ہیں اور تصاویر بھی موجود ہیں جو کہ ضرورت پڑنے پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔ فرحت اللہ بابر کی جانب سے ان ملاقاتوں سے انجان بننے اور اس قسم کی سیاست میں پڑنے کو اس لئے نظر انداز کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسی میں ہی پیپلز پارٹی ماہرہے۔ مگر پچھلے تین سال میں دہشت گردی کے خلاف ہوئی کامیابیوں کو تہہ و بالا کرنے کی فرحت اللہ بابر کی دانستہ کوششوں کوفراموش نہیں کیا جا سکتا۔فرحت اللہ بابر کے خیالات زمینی حقائق اور شواہدکو جھٹلانے کے مترادف ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ صرف ایک سال میں کہ جب پیپلز پارٹی کا اقتدار عروج پر تھا دہشت گردی کے 2060 واقعات ہوئے جو کہ اس سال محض 754تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ یہ وہ ٹھوس حقیقت ہے کہ جو فرحت اللہ بابر اور ان کی پارٹی کو نہیں بھاتی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے انکی حکومت نے کچھ نہیں کیا جبکہ موجودہ حکومت کا ریکارڈ خود اس ضمن میں اپنی گواہی آپ دیتا ہے۔ یہاں پیپلز پارٹی کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرانا مقصودہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پچھلے دس سالوں میںاب دہشت گردی اورانتہا پسندی کم ترین سطح پرہے، اس حقیقت کو امریکی تھنک ٹینکس، دہشت گردی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے، غیر ملکی حکومتیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی تسلیم کرتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پی پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سندھ میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اورعوام کو گمراہ کرنے اور تاریخ اور حالات حاضرہ سے کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والے بیانات دینے سے پہلے حقائق مدنظر رکھیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.