Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی تقریری بارے ”سپریم کورٹ“ کا اہم اعلان

    By Daily Khabrainجنوری 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme court of pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پارلیمانی تقریر کا بطور شواہد جائزہ لیا جاسکتا ہے، آپ کا کیس آرٹیکل 19 کے زمرے میں نہیں آتا، دلائل کو کیس تک محدود رکھیں، آرٹیکل 19 اظہار رائے کا ق کا ہے، آپ استثنیٰ مانگ رہے ہیں، دنیا بھر کی پارلیمان میں ارکان کے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے ہیں کیا ان جھگڑوں کو بھی عدالت میں لایا جاسکتا ہے ایسے حوالے موجود ہیں جس کے تحت عدالت پارلیمانی کارروائی کا جائزہ لے سکتی ہے، پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، عدالت اس کی تشریح کرتی ہے، تشریح کی غرض سے تقریر کا جائزہ لیا جائے تو وہ خلاف ورزی نہیں، عدالت کے روبرو استحقاق کا سوال نہیں، ایک معاملے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ گزشتہ روز آپ نے پارلیمانی کارروائی عدالت میں چیلنج نہ ہوسکنے کا ذکر کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے ارکان اسمبلی نے فلور پر تقریر اور میڈیا پر کہا اپنی بات پر قائم ہیں۔ عدالت نے قرار دیا پارلیمنٹ میں تقریر ارکان کے خلاف بطور ثبوت استعمال ہوسکتی ہے۔ برطانوی عدالت نے ایک فیصلے میں کہا کرپشن کو پارلیمانی استثنیٰ حاصل نہیں ۔ آئین کے آرٹیکل 68 کے تحت ججز کا کنڈکٹ بھی پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں آتا۔ مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صدر‘ گورنر اور وزیراعظم کو آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ وزیراعظم کو استثنیٰ امور مملکت چلانے پر حاصل ہوتا ہے۔ آئین صدر اور گورنرز کو مکمل استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔ مخدوم علی خان کی جانب سے چوہدری ظہور الٰہی کیس کا حوالہ دیا گیا جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ظہور الٰہی کیس میں وزیراعظم نے تقریر اسمبلی میں نہیں کی تھی۔ ظہور الٰہی کیس کا حوالہ دینے سے متفق نہیں۔ آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کا کیس آرٹیکل 19 کے زمرے میں نہیں آتا۔ اپنے دلائل کو کیس تک محدود رکھیں۔ آرٹیکل 19 اظہار رائے کا حق کا ہے۔ آپ استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ بھارت میں سپریم جوڈیشل کونسل نہیں ہوتی وہاں ججز ہٹانے کے لئے دونوں ایوانوں سے قرارداد کی منظوری ہوتی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان ممالک میں بھی ہونی چاہئے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے تقریر میں کوئی غلط بیانی نہیں کی تو پھر وزیراعظم اس تقریر پر کیسے نااہل ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے آر ٹیکل 248 کا استثنیٰ نہیں مانگا۔ وزیراعظم وہی مانگ رہے ہیں جو آرٹیکل 66 میں ارکان پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ دنیا بھر کی پارلیمان میں ارکان کے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے ہیں کیا ان جھگڑوں کو بھی عدالت میں لایا جاسکتا ہے ایسے حوالے موجود ہیں جس کے تحت عدالت پارلیمانی کارروائی کا جائزہ لے سکتی ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ تقریر کو بطور شہادت پیش نہیں کیا جاسکتا۔ تقریر کو بطور شہادت پیش نہ کرنے کے عدالتی فیصلوں کے حوالے موجود ہیں۔ اگر وزیراعظم پارلیمنٹ سے باہر تقریر کرتے تو 248 کا استثنیٰ مانگتے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ برطانیہ میں قانون ہے کہ ایک شخص کو دوسرے کے قریب آنے سے روکا جاتا ہے، ایسا یہاں ہونے لگ جائے تو پارلیمانی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ کی تقریر حقائق کے مطابق نہیں، آپ پر دوسرا الزام ہے کہ تقاریر میں تضاد ہے، الزام یہ بھی ہے کہ تقریر اور دستاویزات کے موقف میں بھی تضاد ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ والد اور بچوں کے بیانات میں بھی فرق ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 66 اطلاق ہوگا تو کوئی تضاد نہیں ہوگا، عدالت آرٹیکل 66 کے تحت جائزہ نہ لے تو کوئی تضاد نہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر کی کارروائی استحقاق کا حق نہیں رکھتی۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر آرٹیکل 66 کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پارلیمانی تقریر کا بطور شواہد جائزہ لیا جاسکتا ہے، وزیراعظم کے وکیل نے وزیراعظم کی تقریر کا اقتباس پڑھ کر سنایا، اقتباس میں بچوں کے بیرون ملک کاروبار کی تفصیل بتائی گئی، وکیل نے کہا کہ تقریر میں ایسی بات نہیں جس پر وزیراعظم کو نااہل قراردیا جاسکے، تقریر یا بچوں کے بیان پر تضاد پر بھی نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ان کے صادق اور امین ہونے کا تعین ہونا چاہیے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور عدالت اس کی تشریح کرتی ہے، تشریح کی غرض سے تقریر کا جائزہ لیا جائے تو وہ خلاف ورزی نہیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کیا آرٹیکل 66 صرف پارلیمنٹ میں تقریر پر استثنیٰ دینے سے متعلق ہے، صرف پارلیمنٹ ہی نہیں بلکہ قوم سے کیے گئے خطاب کا بھی سوال ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوال کیا مخدوم علی خان صاحب کیا بچے سچ بول رہے ہیں یا والد؟۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ پارلیمانی تقاریر کو استثنیٰ حاصل ہے، کئی مواقع پر عدالت نے قانون کی تشریح کیلئے تقاریر کا جائزہ نہیں لیا، عدالت کے سامنے وزیراعظم کا نہیں کسی ایم این اے کو نااہل ہونے کا سوال ہے۔ اس مقصد کیلئے عدالت کو قانون کا سہارا لینا ہوگا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ آرٹیکل66کا استحقاق انفرادی نہیں اجتماعی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے روبرو استحقاق کا سوال نہیں ہے،عدالت ایک معاملے کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔مخدوم علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کوئی غلط بیانی نہیں کی،ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے ثابت ہو کہ دبئی فیکٹری سے نوازشریف کا تعلق تھا،ویلتھ ٹیکس عدم ادائیگی پر کسی عدالت کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف نہیں۔ نوازشریف کے خلاف ویلتھ ٹیکس عدم ادائیگی کا کوئی معاملہ زیرالتوار نہیں،ویلتھ ٹیکس قانون2003میں منسوخ ہوچکا ہے،قانون منسوخ ہوئے14سال گزر گئے اور اس پر نااہلی مانگی جارہی ہے،پانامہ لیکس کیس کی سماعت (آج)بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.