Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی پیک گیم چینجر, دنیا ”پاکستان“ کا رخ کریگی

    By Daily Khabrainجنوری 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    باد رگاز (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ دنیا کو پاکستان کی نمایاں معاشی ترقی سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی اقتصادی فورم آئے ہیں، کچھ برس قبل معیشت تباہی کے دہانے پر تھی اور اب عالمی مالیاتی برادری معیشت کی مثبت تبدیلی کو تسلیم کر رہی ہے۔ زیورخ سے یہاں پہنچنے کے فوراً بعد اپنے ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے ملک کے معاشی اشاریے بڑے مثبت ہیں جو ہر آنے والے دن میں مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم جو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ آئے ہیں، نے کہا کہ ملک تیز رفتاری کے ساتھ معاشی ترقی کر رہا ہے جس کی عالمی میڈیا اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے تعریف کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آئندہ چند روز میں معروف کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کریں گے اور انہیں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع اور انٹرنیشنل برانڈز کیلئے روشن امکانات سے آگاہ کریں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے مثبت ریٹنگ کے بعد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے زیادہ دلچسپی لی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کے متعلق حوصلہ افزاءاشارے دے رہے ہیں اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، افراط زر کی سطح کم ترین ہے جبکہ جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے، محصولات کی وصولی میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے ایک گیم چینجر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں کوریڈور پر کام جاری ہے اور پاکستان کے عوام اس سے حقیقی طور پر مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کوئی شخص بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر یا گلگت بلتستان میں کہیں بھی رہتا ہو اسے مساوی طور پر اس سے فائدہ ہوگا اور ملک میں زبردست ترقی ہوگی۔ پاکستان میں ترقی اور عام آدمی تک اس کے اثرات کی منتقلی کے متعلق ایک سوال انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں بڑی سماجی و معاشی بہتری آئی ہے۔ ماضی میں بلوچستان میں کم ترقی تھی تاہم اب صوبہ میں صورتحال میں تیزی سے بہتری آئی ہے اور کوئی بھی شخص صبح کو گوادر پورٹ سے سفر کرکے دوپہر کو کوئٹہ پہنچ سکتا ہے جو چند برس قبل ناقابل تصور تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی گذشتہ دو سالوں میں ممکن ہوئی، بڑی تعداد میں سڑکیں مکمل کی گئیں، تمام صوبوں کے درمیان اب زیادہ رابطہ ہے حتیٰ کہ دور افتادہ علاقے بھی اب قابل رسائی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک رات میں ترقی کا کوئی تصور نہیں، شاہراتی نیٹ ورک ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات سے منڈیوں تک مزید سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، نئے سکول، صحت کے مراکز اور نئی صنعتیں قائم کی جائیں گی جن سے روزگار پیدا ہوگا اور ملک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں حکومتوں نے عوام کی بے لوث خدمت کو یکسر نظر انداز کیا جبکہ میری حکومت پاکستان کے عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے، روزگار کے نئے مواقع ہیں اور ترقی کے فوائد دور دراز علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.