Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

    By Daily Khabrainجنوری 19, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیوس میں اینٹی کرپشن پر لیکچر دینے گئے ہیں تو پھر الطاف حسین کو بھی دہشت گردی پر لیکچر دینے کے لیے دعوت نامہ بھیجا جانا چاہیے ،عدالتی کارروائی میں شریف خاندان کی ایک اور اسٹیل مل سامنے آگئی ہے ،یہ سب منی لانڈرنگ سے بنائے گئے پیسے ہیں ،پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق ہورہی ہے،عدالت عظمیٰ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تولٹیرے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔بدھ کو پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو تلاشی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی ہے ،یہ قوم کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ حسین نواز نے چار سالوں کے دوران نواز شریف کو 52کروڑ روپے بھیجے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف تیس کروڑکی گھڑی پہنتا ہے اور بیٹے سے 52کروڑ روپے منگواتا ہے ،یہ سارے پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجے گئے تھے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے اور سارے ثبوت ایف آئی اے کے پاس موجود ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آج نواز شریف کے وکیل کے منہ سے نکل گیا کہ ایک اور اسٹیل مل ہے ،گلف اسٹیل سے نقصان ہوا لیکن یہ نقصان والی ملز انڈے دیتی جا رہی ہے ،در حقیقت یہ سارا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے باہر بھیجا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو ملک مزید مقروض ہو جائے گا ،کسی ملک کی فارن پالیسی تب ہوتی ہے جب ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔انہوں نے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی درصل دو نوں پارٹیوں کا مک مکا تھا ،آئی ایم ایف کے قرضوں کے باعث ملک مقروض ہو چکا ہے اور اب بھی روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے لیکن لٹیروں کو شرم بھی نہیں آرہی ہے ۔وزیراعظم کروڑوں روپے کی گھڑیاں پہنتے ہیں ، وزیراعظم کی گھڑیاں کہاں سے آئیں جو بھی مال بنایا ہے وہ چوری کے پیسوں سے بتایا گیا ہے جس کی ذاتی ملکیت ظاہر کرنے کیلئے جعلی دستاویز بنائی گئیں اوراس کام کے لئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں معجزہ ہو گیا ہے اور حکومتی وکیل کے منہ سے بات نکل گئی کہ حسین نواز کی ایک اور اسٹیل مل بھی ہے ، باتیں خود بخود سامنے آرہی ہیں اور میچ کا پلڑا دن بدن وزنی ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک اور جھوٹ بھی پکڑا گیا ہے کہ اسٹمپ پیپر مارچ میں خریدا گیا جبکہ دستخط ضروری ہوئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ خورد برد اور جعلسازی کے ذریعے کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ میں جو چیزیں سامنے آئی ہے وہ قوم کی جیت ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں حکمرانوں کی تلاشی عوام کی خواہش کے مطابق ہورہی ہے اور اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان قوم کی دولت لوٹ کر جائیداد بنا رہا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پوچھا گیا کہ حسین نواز کے پاس 52کروڑ روپے کہاں سے آئے ہمارے معاشرے میں تو والدین بچوں کو رقم اور تحفے دیتے ہیں یہاں بچے والد کو کروڑوں روپے دے رہے ہیں جو سٹیل مل نقصان دے رہی تھی وہ بچے دینے شروع ہو گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ اس قوم کی جیت ہے کہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے اور امید ہے کہ عدالت عظمی سے انصاف پر مبنی فیصلہ آنے پر لٹیرے حکمران کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان

      گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز

      آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.